سرینگر//کے این ایس// وادی میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر حکومت کے مختلف محکموں میں 5502 سے زیادہ کشمیری پنڈتوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں، مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے نے بدھ کو راجیہ سبھا کو بتایا۔ .مرکزی وزیر نے کہا، ’’وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج (PMDP) کے تحت، 5502کشمیری پنڈتوں کو حکومت جموں و کشمیر کے مختلف محکموں میں سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔
کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق ایم او ایس ہوم نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست 2019سے لے کر9 جولائی 2022تک کسی بھی کشمیری پنڈت نے مبینہ طور پر وادی سے ہجرت نہیں کی ہے اور اس دوران ملی ٹنٹوںکے ہاتھوں 128سیکورٹی فورس کے اہلکار اور 118 شہری مارے گئے ہیں۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈگ وجے سنگھ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، ریاست کے وزیر داخلہ نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا، “5 اگست، 2019سے، 9 جولائی، 2022تک، جموں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 128سیکورٹی فورس کے اہلکار اور 118عام شہری مارے گئے ہیں۔
اور کشمیر ہلاک ہونے والے 118 شہریوں میں سے پانچ کشمیری پنڈت تھے اور 16 کا تعلق دوسری ہندو/سکھ برادریوں سے تھا۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف، کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے کے ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے، MoS نے کہا کہ حکومت کی “دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔”حکومت نے وادی میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
ان میں ایک مضبوط سیکورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ، دن اور رات کے علاقے پر تسلط، دہشت گردوں کے خلاف گشت اور فعال کارروائیاں، ناکوں پر چوبیس گھنٹے چیکنگ، کسی بھی دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے لیے اسٹریٹجک مقامات پر روڈ اوپننگ پارٹیوں کی تعیناتی شامل ہے،” رائے نے کہا۔انہوں نے پچھلے پانچ سالوں کے دوران شہریوں پر سال وار حملوں کا ڈیٹا بھی شیئر کیا۔اعداد و شمار کے مطابق اس سال 30 جون تک جموں و کشمیر میں کل سات شہریوں پر حملہ کیا گیا تھا۔2021 میں شہریوں پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 12تھی۔ 2020 اور 2019دونوں میں یہ تعداد 28ہے۔ تاہم، 2018 میں 33 شہریوں پر حملہ کیا گیا۔






