سرینگر//سی این آئی//سرحد پار کے ڈرون خطرات سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر ڈرون مخالف آلات اب ہمارے پاس بھی دستیاب ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ سرحد پار سے بھارت کے خلاف ہونے والے ٹیکنالوجی کا بھر پور انداز میںجواب دیا جا رہا ہے ۔
سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق بی ایس ایف کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ ڈرون خطرات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط آلات کو تیار کئے گئے ہیں ْ۔ ۔ انہوںنے کہا کہ ڈرون سے مقابلہ کرنے والی ٹیکنالوجی بھارت کے پاس جلد ہی دستیاب ہے ۔ سنگھ کا بیان اس وقت آیا جب جموں میں آئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملوں کے بعد مسلسل سرحدوں کے قریب ڈرون کی نقل و حمل دیکھی جا رہی ہے ۔
سنگھ نے کہا کہ صرف یہ نہیںکہ ڈرون کے ذریعے ہتھیار ، منشیات اور دیگر چیزیں اس پار پہنچائی جا رہی ہے اور صرف یہ ہی چیلنج نہیںہے بلکہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ اس چلینج سے فوری طور پر کس طرح سے نمٹا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈی آر ڈی او سودیشی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرون مخالف آلات تیار کر رہے ہیں اور حکومت کی طرف سے انہیںبھر پور تعاون فراہم ہے ۔سنگھ کہا کہ بھارت کمزور نہیںہے اور بلکہ سرحد پار سے ہونے والی ہر کارورائی کا بھر پور انداز میںجواب دیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے مکمل طور پر عملدر آمد سے سرحدوں پر امن ہے لیکن دوسری جانب پاکستان اب ڈرون کااستعمال کرکے وہاں سے ہتھیار بھیج کر حالات کو بگاڑنے کی کوشش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈٖرون چلینج سے نمٹنے کیلئے حکومت عملی طے کی جا چکی ہے جبکہ جدید آلات کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملکی سیکورٹی پر دشمن کو اس کی بولی میںجواب دیا جائے گا ۔






