Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں سے7053 یاتریوںکی کشمیر آمد میں خراب موسم حائل

نون ون پہلگام جانے والے یاتریوں کی بھگوتی نگر بیس کیمپ واپسی

by Indian Times
24/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس//خرابی موسمی اورسری نگر جموں شاہراہ کی خستہ حالی کے باعث 2مرتبہ جموں سے یاتریوںکی کشمیرروانگی میں خلل پڑنے کے بیچ ہفتے کوشاہراہ کی حالت پوری طرح ٹھیک نہ ہونے کے باوجود بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے7053امرناتھ یاترا 2قافلوںمیں بال تل اورنون ون بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوئے ۔اس دوران دونوں بیس کیمپوں سے ہفتے کی صبح کچھ تاخیر سے ہزاروں یاتری امرناتھ گھپاکی جانب روانہ ہوئے ،جن میں سے متعددگھوڑوں پرسوار ہوئے اورکئی ایک نے ہیلی کاپٹر میں بھی سفرکیا ،جے کے این ایس کے مطابق جموں سری نگر قومی شاہرا ہ پر ہفتے کوکسی بھی عام گاڑی کوچلنے کی اجازت نہیں دی گئی ،کیونکہ بارشوں کے باعث کئی مقامات پر پتھر اورمٹی کے تودے گرآئے ۔

تاہم بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح کچھ تاخیر سے 7053یاتریوں دوقافلوں میں کشمیرکی جانب روانہ ہوئے ۔پہلے قافلے میں شامل 2504یاتری88گاڑیوںمیں سوار ہوکر بال تل کی جانب روانہ ہوئے جبکہ دوسرے قافلے میں شامل 4649یاتریوںنے 155گاڑیوںمیں سوار ہوکر نون ون پہلگام کی جانب سفرشروع کیا ۔تاہم، پہلگام کی طرف جانے والا قافلہ بھگوتی نگر بیس کیمپ واپس لوٹ گیا کیونکہ جموں سری نگر ہائی وے بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔ بالتال جانے والے قافلے کو رام بن میں روک دیا گیا اور یاتریوں کو یہاںیاتری نواس کیمپ میں رکھا گیا۔

حکام نے بتایاکہ ہفتے کوسہ پہرتک رام بن میں روکے گئے یاتری مقامی یاتری نواس میں ہی موجودتھے ۔انہوںنے کہاکہ شاہراہ کی حالت قابل آمدورفت ہونے کے بعدہی یاتریوںکویہاں سے آگے جانے کی اجازت دی جائیگی ۔اس دوران حکام نے بتایا کہ 30جون کوشروع ہونے والی 43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا11، اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر ختم ہونے والی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں قدیم ثقافتی ورثے کی بحالی ، تحفظ اور دیکھ ریکھ کیلئے ایکشن پلان کا جائزہ لیا

Next Post

نکاسی آب کانظام ناکام،لالچوک سوئمنگ پول میں تبدیل

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
نکاسی آب کانظام ناکام،لالچوک سوئمنگ پول میں تبدیل

نکاسی آب کانظام ناکام،لالچوک سوئمنگ پول میں تبدیل

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS