Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے کیا جموںسے یاتریوںکے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ

امرناتھ یاترا2022:آج سے ہوگا 43روزہ یاتراکاباضابطہ آغاز

by Indian Times
30/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر؛۔جموں قومی شاہراہ سمیت تمام حساس راستوں اور مقامات پرغیر معمولی سیکورٹی بندوبست
سری نگر//جے کے این ایس//2سال بعدہونے والی سالانہ امرناتھ کاباضابطہ آغاز آج یعنی30جون بروزجمعرات کونون ون پہلگام اوربال تل گاندربل سے یاتریوںکے پہلے قافلوںکی روانگی کیساتھ ہوگا۔بدھ کے روز لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوتی نگرجموںیاتری نواس سے یاتریوں کے پہلے قافلے کوہری جھنڈی دکھاکر سخت سیکورٹی بندوبست کیساتھ کشمیرکی جانب روانہ کیا۔اس موقعہ پر شرائن بورڈکے ذمہ دار ،سینئر حکام اورسادھوئوں سمیت بڑی تعدادمیں لوگ موجود تھے ۔اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر نے یاتریوں کیلئے سلامتی، امن، خوشحالی اور محفوظ روحانی سفر کیلئے دعا کی۔

اس دوران معلوم ہواکہ امرناتھ گھپاکے دونوں راستوں کوفوج نے اپنی تحویل میں لیکر سخت سیکورٹی انتظامات کئے ہیں جبکہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر مرکزی پولیس فورسزکے دستوں کوجگہ جگہ تعینات کیاگیا ہے اور ساتھ ہی دیگر حساس مقامات پر جموں وکشمیر پولیس اورسی آرپی یف کے مشترکہ دستوںکومامور کردیاگیا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ کی صبح بھگوتی نگر جموں کے یاتری نواس کے احاطے میں بم بم بولے کی گونج سنائی دی جب یہاں پہلے قافلے میں شامل یاتری گاڑیوںمیں سوارہونے لگے ۔

اس موقعہ پر جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے شرائن بورڈکے ذمہ داروں ،سینئر حکام اورسادھوئوں سمیت بڑی تعدادمیں لوگوںکی موجود گی اورنعروں کے بیچ یاتریوں کے پہلے قافلے کوہری جھنڈی دکھاکر سخت سیکورٹی بندوبست کیساتھ کشمیرکی جانب روانہ کیا۔معلوم ہواکہ یاتریوں سے بھری گاڑیوں کیساتھ سیکورٹی گاڑیاں بھی روانہ ہوئیں ،جو جموں سے پہلگام اوربال تل گاندربل تک یاتریوںکو مکمل تحفظ فراہم کریں گے ۔راستے میں جگہ جگہ یاتریوںکاوالہانہ استقبال کیاگیا اوریہاں بھی بم بم بولے کے نعروںکی گونج سنائی دی ۔

حکام نے بتایاکہ بدھ کی سہ پہر تک یاتریوںکایہ پہلا قافلہ پہلگام اننت ناگ اوربال تل گاندربل پہنچ جائے گا،جہاں سے یہ یاتری جمعرات کی صبح ہزاروں فٹ بلندی پرواقع امرناتھ غارکی جانب اپنامقدس سفر شروع کریں گے ۔حکام نے بتایاکہ یاتراکے دونوں راستوں پر سیکورٹی کیساتھ ساتھ دیگر انتظامات بشمول طبی سہولیات کے انتظامات پہلے ہی مکمل کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 30جون سے11،اگست2022تک جاری رہنے والی43روزہ امرناتھ یاترا میں شرکت کرنے والے متوقع لاکھوں یاتریوںکیلئے سیکورٹی کیساتھ قیام وطعام اورفوری طبی سہولیات کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں ۔

حکام کے مطابق نون ون پہلگام اوربال تل گاندربل میں یاتریوںکی سہولیت کیلئے تقریباً3ہزار خیمے نصب کئے گئے ہیں جبکہ یہاں لنگروںکابھی خصوصی انتظام کیاگیا ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ یاتریوںکیلئے 70بستروں والے2اسپتال بھی قائم کئے گئے جبکہ100ایمبولنس گاڑیوںکوبھی یہاں تیاری کی حالت میں رکھاگیا ہے ۔حکام نے بتایاکہ یاتریوںکوہر دوکلومیٹر پرطبی سہولیات بہم رکھنے کیلئے 1500صحت کارکنان بشمول ڈاکٹروں اوردیگر طبی عملے کوبھی تعینات کیاگیا ہے ۔

حکام نے مزیدبتایاکہ نون ون پہلگام اوربال تل سے امرناتھ گھپا تک جانے والے دونوں راستوں پرسیکورٹی انتظامات فوج نے اپنے ہاتھ میں لئے ہیں جبکہ سی آر پی ایف کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جموں و کشمیر پولیس یاتریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔حکام نے یاترا کیلئے تمام حفاظتی اور دیگر انتظامات کر لئے گئے ہیں۔یادرہے سالانہ امرناتھ یاترا30 جون کو شروع ہوگی،جو43 دن تک چلے گی۔11، اگست کو رکھشا بندھن کے ساتھ سالانہ امرناتھ یاترا2022 اختتام پذیر ہوگی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر سے باہر امرناتھ یاتر کو ایک خلافِ معمول معاملے کی طرح پیش کرنا ٹھیک نہیں: سید الطاف بخاری

Next Post

لفٹینٹ گورنر نے سرینگر میں ’ کسان مہا سمیلن ‘ میں شرکت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لفٹینٹ گورنر نے سرینگر میں ’ کسان مہا سمیلن ‘ میں شرکت کی

لفٹینٹ گورنر نے سرینگر میں ’ کسان مہا سمیلن ‘ میں شرکت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS