کرگل جنگ میں جن فوجیوں نے قربانیاں پیش کی ہے انہیں ہمیشہ یاد کیاجائے گا / راجناتھ سنگھ
سرینگر//سی این آئی//کرگل دیوس کے موقعہ پر فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ فوجیوں کی بہادری ہی ہے کہ ملک کی سالمیت پر کوئی انچ نہیں آ سکتی ہے ۔
ادھر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کے ساتھ براہ راست جنگ کرنے کی ہمت نہیں ہے اسی لئے پاکستان درپردہ جنگ کاسہارا لے رہا ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کرگل دیوس کے موقعہ پر نئی دلی میں فوجی اہلکاروں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ان تمام فوجی اہلکاروں کو سلام پیش کی ہے جنہوںنے ملک کی سالمیت اور سیکورٹی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کی ہے ۔
امیت شاہ نے فوجی اہلکاروں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے ان بہادر سپاہوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں پیش کی ہے ۔ ادھر راجناتھ نے کہا کہ بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔وزیر دفاع نے کہا کہ کرگل جنگ میں ہمارے جن فوجیوں نے قربانیاں پیش کی ہے دیس انہیں ہمیشہ یادکرتا رہے گا اور ان کی قربانیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی سیاست کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو خبردار کیا ہے وہ اپنی زمین میں پر ہندوستان کے خلاف سازشیں رچنے والی جماعتوں کا قلع قمع کریںاور شدت پسند وں کے خلاف موثر کاروائی کرے ۔






