Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جج سے عہدے کا حلف لیا

by Indian Times
30/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو// جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس پنکج متھل نے آج سری نگر میں چیف جسٹس کورٹ روم میں نئے تعینات ہونے والے جج جسٹس راجیش سیکھری کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے عہدے کا حلف دِلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں جسٹس علی محمد ماگرے، جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سندھو شرما، جسٹس سنجے دھر، جسٹس جاوید اقبال وانی، جسٹس محمد اکرم چودھری اور جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی نے شرکت کی جبکہ جسٹس تاشی ربستان، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس ونود چٹرجی کول، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس موہن لال، جسٹس راہل بھارتی اور جسٹس وسیم صادق نرگل نے جموں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ تقریب میںحصہ لیا۔

حلف برداری کی تقریب کی کارروائی جموںوکشمیر او رلداخ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا نے اَنجام دی جنہوں نے مرکزی حکومت وزارتِ قانون و اِنصاف سے موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے اِقتباسات صدر ہند کی طرف سے وارنٹ آف اپوئنٹمنٹ اور لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے اِختیاری خط جس میں چیف جسٹس جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے نئے جج کو حلف دِلانے کے اِختیارات پڑھ کر سُنایا۔

تقریب میں ہائی کورٹ کے سابق ججوں، ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری قانون، انصاف اور پارلیمانی امور، اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل آف انڈیاسری نگر، چیئرمین/کنوینر بار ایسوسی ایشن سری نگر، پرنسپل ڈسٹرکٹ جج اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سری نگر ، عدالتی اَفسران ، اَفسران اور رجسٹری عملہ نے بھی شرکت کی۔

یہ پروگرام یوٹیوب چینل پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔جسٹس راجیش سیکھری کے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 کی منظور شدہ تعداد کے مقابلے میں چیف جسٹس سمیت 16 ججوں تک پہنچ گئی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون کونسل کی میٹنگ میں قازق ہم منصب سے ملاقات کی

Next Post

ناظم سیاحت کشمیر نے اننت ناگ ، کولگام ، قاضی گنڈ کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ناظم سیاحت کشمیر نے اننت ناگ ، کولگام ، قاضی گنڈ کا دورہ کیا

ناظم سیاحت کشمیر نے اننت ناگ ، کولگام ، قاضی گنڈ کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS