Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جموں وکشمیر ہندوستان کا اَٹوٹ اَنگ ہے اور تھارام داس اتھاولے

by Indian Times
07/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموںوکشمیر ہندوستان کا اَٹوٹ اَنگ ہے اور تھارام داس اتھاولے

سری نگرانفومرکزی وزیر مملکت سماجی اِنصاف اور امپاورمنٹ شری رام داس اتھاولے نے آج کہا کہ جموں وکشمیر میں ترقی اور اَمن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ اِس برس لاکھوں سیاحوں کی آمد اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے جموںوکشمیر میں مختلف شعبوںمیں ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عمل کا آغاز ہوا ۔مرکزی وزیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار سری نگر میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ میں میڈیا اَفراد سے بات چیت کرنے کے دوران کیا۔شری رام داس اَتھاولے نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تحت جموںوکشمیر میں اَب جو پُر اَمن ماحول ہے ، لاکھوں سیاحوں کو راغب کرنے میں کامیاب رہاہے جو کہ ایک مثبت علامت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرکے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کے بہت سے سرمایہ کار جموںوکشمیر آئے ہیں اور وہ جموںوکشمیر کی فلاح و بہبود کے لئے ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ جموںوکشمیر ہندوستان کا اَٹوٹ اَنگ ہے اور تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جائے تاکہ اَمن قائم ہو اور اِس کی اَپنی ترقی ہو۔شری رام داس اتھاولے نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے جموںوکشمیر کے لئے ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں جو اِس حقیقت کو ظاہر کرتاہے کہ مرکزی معاونت والی تمام سکیمیں اور پروگرام جیسے پردھان منتری آواس یوجنا، جن دھن یوجنا،مدرا، پی ایم اجولا یوجنا، سکالر شپ سکیمیںطلباءکے لئے، درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقوں کے لئے فلاحی سکیمیں اَب جموں وکشمیر میں عملائی گئی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں بہت سی مرکزی سکیموں کا صد فیصد عملایا گیا ہے ۔مرکزی حکومت جموںوکشمیر کے لوگوں کو ہر محاذ پر سماجی استحکام فراہم کرنے کے لئے ثابت قدم ہے۔مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں جموںوکشمیر میں سماجی بہبود سکیموں پر عمل آوری میں تیزی آئی ہے جو اِس حقیقت سے ظاہر ہے کہ پی ایم جن دھن یوجنا کے تحت 2014-2022ء( ستمبر) کے درمیان 26لاکھ اکاﺅنٹس کھولے گئے ہیں۔ جموںوکشمیر 2016-2022 ء(ستمبر) کے درمیان پی ایم اجولا یوجنا کے تحت مستحقین کو 12لاکھ 43 ہزار گیس کنکشن الاٹ کئے گئے ہیں، پی ایم آواس یوجنا ( اَربن ) کے تحت 2015-2022ء( ستمبر) کے درمیان جموںوکشمیر میں 15ہزار مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ پی ایم آواس یوجنا ( دیہی ) کے تحت نوے ہزار مکانات تعمیر کئے گئے ہیں ، پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے تحت جموںوکشمیر میں 5لاکھ 9ہزار کو فائدہ پہنچایا گیا اور اُجالا یوجنا کے تحت جموںوکشمیر میں 85 لاکھ ایل اِی ڈی بلب جاری کئے گئے ہیں۔وزیر موصوف نے بتایا کہ 2019-2022ء(ستمبر) کے درمیان 1,720 ڈی ایڈکشن سینٹروں کو یا تو فنڈ دیا گیا ہے یا مالی امداد کے تحت ڈی ایڈکشن سینٹروںکے قیام کے لئے قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 12 کو یا تو فنڈ دیا گیا ہے یا جموں و کشمیر میں قائم کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموںوکشمیر میں 10,000 کروڑ روپے کے سرمایہ کاری کے منصوبے زیر تکمیل /چیف سکریٹری

Next Post

 اول تا9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ میں ہونگے!

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 اول تا9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ میں ہونگے!

 اول تا9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ میں ہونگے!

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS