Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

 اول تا9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ میں ہونگے!

by Indian Times
07/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 اول تا9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ میں ہونگے!

سر ینگر۶، اکتوبر: جے کے این ایس سیکنڈری اسکول سطح کے سالانہ امتحانات کواگلے سال مارچ اپریل میں کرائے جانے کافیصلہ لینے کے بعد کشمیر وادی میں اول سے نویں جماعت تک زیرتعلیم لاکھوں طلباءو طالبات کے سالانہ امتحانات کافیصلہ التواءمیں پڑا ہوا تھا ،لیکن اب حکام نے جمعرات کویہ واضح کیاکہ اول سے نویں جماعت کے ٹرم 2یعنی سالانہ امتحانات ممکنہ طورپر اگلے سال مارچ میں لئے جائیں گے ۔جے کے این ایس کے مطابق ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین میر نے ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہ ایک تقریب کے حاشےے پرنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ کشمیروادی میں اول یعنی پرائمری سے نویں جماعت کے ٹرم 2یعنی سالانہ امتحانات ممکنہ طورپر اگلے سال مارچ میں لئے جائیں گے ۔ناظم تعلیم کشمیرکاکہناتھاکہ محکمہ اسکولی تعلیم کشمیرکی جانب سے اس حوالے سے حکومت کوایک تجویز پیش کردی گئی ہے اوراس بات کاامکان ہے کہ حکومت اس تجویز کی روشنی میںاگلے ایک یادوروزمیں احکامات جاری کرے گی۔ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیرکاکہناتھاکہ ’ہم نے اپنی تجویز حکومت کو پیش کر دی ہے اور ہمیں ایک یا 2 دن کے اندر سرکاری احکامات کی توقع ہے۔ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین میر نے ایک سوال کے جواب میں نامہ نگاروںکوبتایاکہ موسم بہتر رہنے کی صورت میں امسال ماہ دسمبر کے آخرتک کشمیر میں قائم اسکولوںمیں سرمائی تعطیلات نہیں ہونگی ۔انہوںنے پھر کہاکہ اول سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات اگلے سال مارچ میں ہوں گے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے پہلے ہی دسویں ،گیارہویں اوربارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ اپریل2023میں منعقد کرانے کااعلان کیا۔پرائمری اورمڈل کلاسز کے سالانہ امتحانات مارچ 2023میں لینے کی صورت میں کشمیر وادی میں تعلیمی سیشن کے خدوخال بدل جائیں گے ۔اس دوران معلوم ہواکہ اول سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات منعقد کئے جانے سے متعلق حتمی فیصلے کااطلاق جموں صوبہ کے سرمائی زون والے علاقوںمیں بھی ہوگا،کیونکہ وہاں بھی کشمیرکی طرح بچوں کے سالانہ امتحانات اکتوبر نومبر میں لئے جاتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیر ہندوستان کا اَٹوٹ اَنگ ہے اور تھارام داس اتھاولے

Next Post

WHOنے پینے کی4ادویات کوکردیاہے بلیک لسٹ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
WHOنے پینے کی4ادویات کوکردیاہے بلیک لسٹ

WHOنے پینے کی4ادویات کوکردیاہے بلیک لسٹ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS