جموں کشمیر، پنجاب اور شمالی مشرق ریاستوں سے ٹرازم ختم کیا گیا
سرینگر06اکتوبرسی این آئیوزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت بہت زیادہ تخریب کاری کا شکار رہا ہے تاہم بھارت نے ٹرازم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اقوام عالم کی توجہ اس طرف مبذول کروائی۔ جے شنکر نے کہا کہ بھارت کے پڑوسی ممالک ہمارے ملک کو کمزور کرنے کےلئے ٹرازم ، نارکوٹزم ، اور دیگر حربے اپنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں کشمیر ، پنجاب، شمالی مشرق ریاستوں سے اس ناثور کو ختم کرلیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی مہم کے نتیجے میں عالمی اداروں میں اس معاملے پر بہت زیادہ توجہ دی جانے لگی ہے۔ اِن عالمی اداروں میں گروپ 20 بھی شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات دلی میں پالیسی ریسرچ مذاکرات کے مرکز میں افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب جے شنکر نے کہا کہ معیشت میں از سر نو توازن رکھنے کی بدولت اس کا نتیجہ سیاسی شکل میں ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جیسے ملکوں کو دوسری طاقتوں کی دو طرفہ اور یکطرفہ بالادستی کے خلاف کام کرنا ہوگا۔ جے شنکر نے کہا کہ جموں کشمیر کا سہارا لیکر ہمارے پڑوسی ممالک بھارت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جس کےلئے ٹرازم ، نارکوٹزم اور دیگر حربے اپنائے جارہے ہیں تاہم ان حربوں کو ناکام بنایا گیا اور آج جموں کشمیر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکمت عملی اور تال میل کی بنیاد پر پنجاب، شمالی مشرق ریاستوں اور جموں کشمیر سے اس ناسور کو ختم کیا گیا ہے ۔






