Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

 این سی ، پی ڈی پی اور کانگریس نے لوگوں کو کافی زخم دئے ہیں/ رویندر رینا

by Indian Times
08/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

این سی ، پی ڈی پی اور کانگریس نے لوگوں کو کافی زخم دئے ہیں/ رویندر رینا

جموں،07 اکتوبر/یو این آئی/جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعے کے روز کہا کہ ستر سالوں سے نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی نے لوگوں کو کافی زخم دئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی ، کانگریس اور نیشنل کانفرنس لوگوں کے ہمدرد نہیں بلکہ سب سے بڑے دشمن ہیں۔فاروق عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہاکہ این سی سرپرست انسانی حقوق کی پامالیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ کا دورے جموں وکشمیر کامیاب رہا ہے۔ا±ن کے مطابق وزیر داخلہ نے دورے کے دوران مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کی جس دوران جتنے بھی مسائل ا±بھارے گئے ا±نہیں حل کرنے کا یقین دلایا گیا۔موصوف صدر نے کہا:’میں جموں وکشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جنہوں نے راجوری اور بارہ مولہ میں عوامی ریلیوں کو کامیاب بنایا‘۔انہوں نے کہاکہ جتنے جموں کے لوگ حب الوطنی سے سرشار ہے اس سے زیادہ کشمیر کے لو گ بھی بھارت سے محبت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے تین روزہ دورے کے بعد جموں وکشمیر کی سیاسی تصویر اب بدلنے والی ہے۔مسٹر رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ستر سالوں تک پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے راج کیا اور اس دوران بہت سارے مسائل کو بھی جنم دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا ڈیلی ویجروں سمیت سبھی مسائل کو ایک ایک کرکے حل کرئے گی۔ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے ریندر نے کہاکہ میں فاروق صاحب کو بتا دینا چاہتاہوں کہ پچھلے ستر سال کے دوران آپ نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقو ق پر شب خون مارا ہے۔ا±ن کے مطابق یہی لوگ انسانی حقوق کی پامالیوں میں بھی براہ راست ملوث رہے ہیں۔رویندر رینا نے کہاکہ پی ڈی پی ، این سی اور کانگریس نے لوگوں کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر ا±نہیں کافی زخم دئے لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔بی جے پی صدر کے مطابق ہمارا نعرہ سب کا ساتھ ، سب کا وشاس اور سب کا وکاس ہے اور اس پر ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اُن کے مطابق بی جے پی نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے ہیں اُنہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔ رویندر رینا نے کہاکہ اس بار پچاس کے پار ہمارا نعرہ ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی اپنے بل بوتے پر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔ یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

آو¿ٹ پُٹ ۔ نتیجہ کی نگرانی کا فریم ورک بجٹ مختص کرنے کیلئے ایک موثر ذریعہ ہو گا ۔ سیکرٹری منصوبہ بندی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
آو¿ٹ پُٹ ۔ نتیجہ کی نگرانی کا فریم ورک بجٹ مختص کرنے کیلئے ایک موثر ذریعہ ہو گا ۔ سیکرٹری منصوبہ بندی

آو¿ٹ پُٹ ۔ نتیجہ کی نگرانی کا فریم ورک بجٹ مختص کرنے کیلئے ایک موثر ذریعہ ہو گا ۔ سیکرٹری منصوبہ بندی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS