Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

پلوامہ گُڈ گورننس اور ترقی کا مترادف / روہت کنسل

by Indian Times
13/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پلوامہ گُڈ گورننس اور ترقی کا مترادف / روہت کنسل
پلوامہ انفواطلاعات اور اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے پلوامہ کا دورہ کیا تا کہ ضلع میں مجموعی ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے علاوہ تمام مرکزی اور یو ٹی حکومت کی ترقیاتی اور سماجی تحفظ کی اسکیموں کا جائیزہ لیا ۔ پرنسپل سیکرٹری جو کہ سیکرٹری انچارج ضلع پلوامہ بھی ہیں نے تمام محکموں کی سیکٹر وار کارکردگی کا بھی جائیزہ لیا ۔ شروع میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے پاور پوائینٹ پریذنٹیشن کے ذریعے ضلع کیپیکس بجٹ کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں اور اسکیم کے لحاظ سے حاصل کردہ کامیابیوں کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کیپیکس 2022-23 کے تحت کل کاموں کی تعداد 2720 ہے جس میں 2138 نئے کام اور 582 جاری کام شامل ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے واضح کیا کہ یو ٹی حکومت مشکلات کو دور کرنے اور سماجی تحفظ اور فلاحی سکیموں کو تمام اہل شہریوں کیلئے آسانی سے قابل رسائی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ تمام استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں کی صد فیصد تکمیل کو یقینی بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے باقاعدہ عوامی رسائی کی سرگرمیاں شروع کریں ۔ ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان اور ضلع میں دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائیزہ لیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت جاری کیں کہ وہ تمام انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کی وقتاً فوقتاً نگرانی کریں اور ان کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ محکمہ ہائی ویلیو پراجیکٹس کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ پروجیکٹ کی تکمیل کے مراحل کے بارے میں باقاعدہ رپورٹس پیش کریں ۔ محکمہ بجلی کے افسران کو آئندہ سردیوں کے دوران بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی واضح ہدایات جاری کی گئیں ۔ انہوں نے کہا ” عام شہریوں کو کم سے کم پریشانی کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی اور وسائل ک بہترین تقسیم کو اپنائیں “۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلوامہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور اگر افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز فعال اور مثبت رہیں تو اسے ترقیاتی ماڈل بنایا جا سکتا ہے ۔ آن لائین خدمات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آن لائین خدمات جوابدہی اور شفافیت کا راستہ ہیں ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر کام کریں اور انہیں ہدایت دی کہ وہ جاری منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کریں تا کہ پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ترال ، اے سی ڈی اور اے سی پی پلوامہ کے علاوہ تمام ضلعی /سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی بڈگام نے کی بلاک سوئیبگ کے وہاب پورہ میں بلاک دیوس کی صدارت

Next Post

پی ایم ۔ گتی شکتی ماسٹر پلان ترقیاتی منصوبہ کا مستقبل ہوگا/سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پی ایم ۔ گتی شکتی ماسٹر پلان ترقیاتی منصوبہ کا مستقبل ہوگا/سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی

پی ایم ۔ گتی شکتی ماسٹر پلان ترقیاتی منصوبہ کا مستقبل ہوگا/سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS