Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سری نگر میں منعقد ہونے والی چھٹی سینئر ایشین پینکاک سلات چمپئن شپ کا افتتاح

by Indian Times
14/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر میں منعقد ہونے والی چھٹی سینئر ایشین پینکاک سلات چمپئن شپ کا افتتاح
سری نگرانفولیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں منعقد ہونے والی چھٹی سینئر ایشین پینکاک سلات چمپئن شپ کا افتتاح کیا ۔ ایونٹ میں مختلف ممالک کے زائد اَز 150 ایتھلیٹس اکٹھے ہوئے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کھیل برادری کے ارکان ، جیوری کے ارکان کو مبارکباد پیش کی اور تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا کہ وہ شاندار ٹورنامنٹ کے دوران جموں کشمیر کی مہمان نوازی اور ناقابل یقین نظاروں سے لطف اندوز ہوں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اگلے پانچ دنوں میں ہم انفرادی طاقت اور کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کا جشن منائیں گے اور اس کا احترام کریں گے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر بھر میں جاری کھیلوں کے مقابلوں نے امیدیں جگائی ہیں اور یہ معاشرے میں مضبوط کھیلوں کی ثقافت کی علامت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں ہم نے اسٹریٹجک اسپورٹس ڈیولپمنٹ پلان مرتب کیا اور اس پر عمل درآمد کیا ہے جس سے ہمیں منافع مل رہا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ماہرین اور شاندار کوچز کے ساتھ مل کر بہتر انفراسٹرکچر نے تربیتی پروگراموں میں بڑی تبدیلی لائی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک نئی اسپورٹس پولیسی بھی نافذ کی ہے اور کھلاڑیوں کیلئے پر کشش کیرئیر کے اختیارات پیش کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مخلصانہ کوشش ہے کہ حوصلہ افزائی کا ماحول اور مناسب وسائل فراہم کئے جائیں تا کہ ہر باصلاحیت کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں میں فاتح کی مضبوط جبلت پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل عالمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو یکجا کرنے کے بارے میں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ” اس چیمپین شپ کو ایک ایونٹ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئیے جو صرف جیتنے کے بارے میں ہے ۔ سپورٹس مین شپ کے جذبے کے ساتھ شرکت ضروری ہے ۔ ایک بڑے متحد خاندان کے طور پر دوسروں کی کامیابی کا اتنا ہی جشن منائیں جتنا آپ اپنی خوشی کا جشن مناتے ہیں “۔ اُنہوں نے کہا کہ پینکاک سلات ہندوستان میں نیا ہے اور اسے صرف 2014ءمیں متعارف کیا گیا تھا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر نے چند برسوں میںقومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اِضافہ دیکھا ہے اور ان کھلاڑیوں نے قومی مقابلوں میں 540 تمغے اور بین الاقوامی مقابلوں میں 17 تمغے حاصل کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گذشتہ برس زائد اَز 17 لاکھ بچوں اور نوجوانوں نے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں حصہ لیا تھا اور اس برس یہ تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ زبردست شرکت واضح طور پر جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کی بحالی کی نشاندہی کرتی ہے۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے سنگا پور ، فلپائن ، ویت نام ، قزاکستان ، ملائیشیا ، اِنڈونیشیا ، ہندوستان اور نیپال سے تعلق رکھنے والی پینکاک سلات کی بین الاقوامی ٹیموں کے ارکان سے بات چیت کی۔ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں جموںوکشمیر میں آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں اور مندوبین کا پرتپاک اِستقبال کیا۔اُنہوں نے بتایا کہ کھیلوں کو فروغ دینے ، کھیل بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پنچایت ، بلاک ، ضلع اور یوٹی سطح متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے چمپئن شپ کے اِنعقاد میں تعاون کے لئے بین الاقوامی فیڈریشن اور ہندوستانی فیڈریشن پینکاک سلات کا شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر صدر اِنڈین پینکاک سلات فیڈریشن کشور پرکاش یویلا، سیکرٹری جنرل بین الاقوامی پینکاک سلات فیڈریشن اِنڈونیشیا ٹیڈی سورت مد جی ، سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل محترمہ نزہت گل ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز ، ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال کے علاوہ کھیلوں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بین الاقوامی برادری کو ادارہ جاتی طریقہ اپنانے کی ضرورت : مودی

Next Post

سرمد حفیظ نے بحرین بائیکرس کی ریلی کوڈاون ٹاﺅن سری نگر کیلئے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سرمد حفیظ نے بحرین بائیکرس کی ریلی کوڈاون ٹاﺅن سری نگر کیلئے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

سرمد حفیظ نے بحرین بائیکرس کی ریلی کوڈاون ٹاﺅن سری نگر کیلئے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS