Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

نہرﺅ نے مسئلہ کشمیر پیداکیا، مودی نے حل کیا/امیت شاہ

by Indian Times
14/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نہرﺅ نے مسئلہ کشمیر پیداکیا، مودی نے حل کیا/امیت شاہ
سری نگر۳۱،اکتوبر جے کے این ایس وزیراعظم نریندرمودی کے موقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو کشمیر کے مسائل کا ذمہ دار ٹھہرایااورکہاکہ نہرو کے آرٹیکل 370 کے اندراج سے مسئلہ کشمیر پیدا ہوا۔وزیرداخلہ نے ساتھ ہی کہاکہ آرٹیکل370 کو ہٹا کر کشمیر مسئلے کو حل کرنے کا سہرا نریندر مودی حکومت کو جاتاہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق جمعرات کوگجرات میں بی جے پی کی ’گورو یاترا‘ کو جھنڈی دکھانے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر ان کی پارٹی کو طعنہ دیتی تھی لیکن اب اس پر کام جاری ہے۔امت شاہ نے زوردیکرکہاکہ دفعہ 370 لگانے کی (پہلے وزیر اعظم) جواہر لعل نہرو کی غلطی کی وجہ سے کشمیر میں گڑبڑ مچ گئی۔انہوںنے کہاکہ یہ ملک کے ساتھ صحیح طور پر مربوط نہیں ہو سکا، ہر کوئی آرٹیکل370 کو ہٹانا چاہتا تھا۔خیال رہے وزیراعظم مودی نے اس ہفتے کے شروع میں گجرات میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے مسائل کے لئے جواہرلال نہرو کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کا مذاق اڑاتی تھی جیسے ”مندر واہی بنے گی لیکن تیتھی نہیں بتائے گی“ (مندر بنے گا لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ کب بنے گا)۔لیکن تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، سنگ بنیاد کی تقریب مکمل ہو گئی اور وعدہ شدہ جگہ پر ایک عظیم الشان مندر آ رہا ہے۔کانگریس پر مزید نکتہ چینی کرتے ہوئے، بی جے پی کے سابق قومی صدراور سینئر لیڈر امت شاہ نے کہا کہ سابقہ گجرات میں جب کرفیو لگانا معمول کی بات تھی، لیکن ریاست میں مودی حکومت کی آمد نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اب وہ دن گزر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب کانگریس گجرات میں حکومت کرتی تھی تویہاں365 دنوں میں سے، گجرات کے کچھ حصوں میں کرفیو 200 دن کرفیو نافذ رہتاتھا۔ وہ (کانگریس) سوچتے تھے کہ اگر لوگ آپس میں لڑیں گے تو اُنہیں فائدہ ہوگا لیکن وہ دن اب گئے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گجرات میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد گزشتہ 20سالوں سے ریاست میں کرفیو نہیں لگایا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت کا دو روزہ دورہ اِختتام پذیر

Next Post

بھارت کے تمام خطوں کی مساوی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ۔ مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی 5 اکتوبر کو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے

بھارت کے تمام خطوں کی مساوی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ۔ مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS