Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

چیف سیکرٹری نے ٹریفک کی نقل و حمل اور سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی صورتحال کا لیاجائزہ

by Indian Times
15/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے ٹریفک کی نقل و حمل اور سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی صورتحال کا لیاجائزہ

سری نگرانفوچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ٹریفک حکام پر زور دیا کہ وہ سر ی نگر ۔ جموں شاہراہ پرچوبیس گھنٹے ٹریفک کی نقل و حمل کو بہتر بناتے رہیں۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ، آئی جی ٹریفک، اننت ناگ اور رام بن کے ضلع ترقیاتی کمشنران ، ایس پی نیشنل ہائی وے اور آر او ، این ایچ اے آئی کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی بھی اِمکان کو ختم کریں جو شاہراہ پر ٹریفک کی بہتر نقل و حمل میں رُکاوٹ ہے ۔ اُنہوں نے ان سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی سابقہ ہدایات پر عمل در آمد کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سڑک کے گڑھے والے حصے کو بلیک ٹاپ کرنے ، کیچڑ کو ہٹانے ، ٹرک رکھنے والے علاقوں کا تعین ، ٹنلوں کی تکمیل اور جواہر ٹنل اور مغل روڈ کے متبادل لنک کے اِستعمال سمیت مسائل کانوٹس لیا۔اُنہوں نے دائمی طور پر سست رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے اور ان کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوںنے اَفسران سے کہا کہ وہ ٹرکوں میں اوور لوڈنگ پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسی کسی گاڑی کو آگے نہ بڑھنے دیا جائے جس سے دوسروں کے لئے مشکلات پیدا ہوں۔چیف سیکرٹری نے گندگی کو صاف کرنے ، سڑک کے سٹریچ کی بلیک ٹاپنگ اور ٹرک رکھنے والے علاقوں کو جلد سے جلد فعال کرنے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ان تمام کاموں کی جیوٹیگ شدہ تصاویر مکمل ہونے کے بعد بھیج دیں۔ٹریفک اور این ایچ اے آئی کی طرف سے چیف سیکرٹری کو یقینی بنایا گیا کہ ان تمام ہدایات پر عمل درآمد کے بعد سڑک پر ٹریفک بہتر ہو جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر وریندر کمار کا سرینگر کا دورہ

Next Post

 مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار کا دورہ کولگام

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار کا دورہ کولگام

 مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار کا دورہ کولگام

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS