Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سری نگر پولیس نے کیا2بھتہ خوروں کو گرفتار

by Indian Times
15/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر پولیس نے کیا2بھتہ خوروں کو گرفتار
سری نگر۴۱،اکتوبرجے کے این ایس سری نگرپولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران شہرمیں نقلی پستول وخنجر دکھاکرلوگوںکولوٹنے والے ایک گروہ کاپردہ فاش کرتے ہوئے2بھتہ خوروںکی گرفتاری عمل میں لائی ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ اس نے سری نگر ضلع کے لال بازار علاقے میں2بھتہ خوروں کونقلی پستول، خنجر اور دیگر قیمتی اشیاءکے ساتھ گرفتار کیا۔ایک جاری بیان میں، پولیس نے کہا کہ جمعرات کولال بازار پولیس اسٹیشن کو ایک شکایت کنندہ سید عباس حسین ولد سید شوکت حسین ساکن باگوان پورہ لال بازار سے اطلاع ملی کہ 11اور12 اکتوبر 2022 کی درمیانی رات کوکچھ افرادنے اُسے روکا۔شکایت کنندہ کے مطابق مولوی سٹاپ لال بازار پر 2 نامعلوم افراد آلٹو کار میں سوار ہوئے اور ان میں سے ایک کے پاس پستول وخنجر تھا اور نامعلوم افراد نے شکایت کنندہ کو ڈرا دھمکا کر نالہ بل کے علاقے میں لے جا کر کچھ نقدی اور اس کا قیمتی سامان لوٹ لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اس اطلاع کی بنیاد پر ایف آئی آر نمبر 64/2022زیرسکیشن365،391آئی پی سی اور7/25انڈین آرمزایکٹ کے تحت پولیس تھانہ لالبازارسری نگرمیں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ تیز رفتار تفتیش کے لئے ایس ڈی پی اﺅ حضرتبل اظہر رشید، ایس ایچ او لال بازار کی زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے اس بھتہ خوری میں ملوث دونوں ملزمان کاسراغ لگانے میں کامیاب ہو گئے اور بالآخر دونوں ملزمان ارسلان منظور ڈار ولد منظور احمد ڈار اور باسط بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈارساکنان اونتہ بھون صورہ کو گرفتار کر لیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک پستول (بظاہر ڈمی)، خنجر، موبائل فون اور شکایت کنندہ کا دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

 مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار کا دورہ کولگام

Next Post

مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات

مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS