Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات

by Indian Times
15/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات
وادی کے اطراف و اکناف سے آئیں عاشقان رسول ﷺ کو موئے پاک کے دیدار سے فیضیاب کرایا گیا
سرینگر14اکتوبر سی این آئی عید میلاد النبی ﷺ کی اختتامی تقریبات پوری وادی میں نہایت ہی عقیدت و احترا م تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ، مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں رح پرورمناظر دیکھنے کو ملے ۔مسجدوں ،خانقاہوں اور امام باڑوں میں علماءنے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دنیا وی اور آخروی زندگی گزارنے کیلئے اسوہ حسنہ پر من و عن عمل کرےں ۔ سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کی اختتامی تقریبات کے سلسلے میں پوری وادی میں سمیناروں ،اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ۔ مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ،سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے نماز جمعہ ادا کیں اور ختم المعظمات ،درودازکار کی محفلیں آراستہ کیں ۔نمائندے کے مطابق درگاہ حضرتبل میں نماز جمعہ ،نماز عصر کے موقعے پر عاشقان رسول ﷺ کو موئے پاک کے دیدار سے فیضیاب کرایا گیا ۔ عید میلاد کے سلسلے میں اہم شریف بانڈی پورہ ،جناب صاحب صورہ ،زیارت شریف دستگیر صاحب ، خانقاہ معلی،پتھر مسجد ، سعید یعقوب صاحب سونہ وار ، پنجورہ شوپیاں،خانقاہ فیض پناہ ترال ،کعبہ مرگ ،جامع قدیم بارہمولہ ، جامع جدید بارہمولہ ،جامع قدیم سوپور،ہندوارہ ، کپوارہ ، سوگام ، گاندربل ،بڈگام اور وادی کے اطراف و اکناف میں عید میلاد کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے جلسے اور جلوس نکالے جن میں لوگوں نے نبی الآخرالزماں کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ۔ نمائندے کے مطابق شدید سردی کے باوجود مسجدوں اور خانقاہوں میں شب خوانی کی گئی جس کے دوران ذکر و ازکار ، وعظ و تبلیغ کی محفلیں آراستہ کی گئیں اور علماءنے اسوہ حسنہ پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ۔ نمائندے کے مطابق حکومت کی جانب سے عید میلاد کے اختتامی جمعہ کے موقعے پر پانی ،بجلی ،صفائی کے بہتر اقدامات اٹھائے گئے تھے جس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر پولیس نے کیا2بھتہ خوروں کو گرفتار

Next Post

عسکری فنڈنگ معاملہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تحقیقات تیز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

عسکری فنڈنگ معاملہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تحقیقات تیز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS