Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

مرکزی وزیر مملکت ریلوے ، کوئلہ اور کان کنی راو¿ صاحب پاٹل دانوے نے کولگام کا کیا دورہ

by Indian Times
19/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت ریلوے ، کوئلہ اور کان کنی راو¿ صاحب پاٹل دانوے نے کولگام کا کیا دورہ
کولگامانفومرکزی وزیر مملکت ریلوے ، کوئلہ اور کان کنی راو¿ صاحب پاٹل دانوے نے مرکزی حکومت کے پبلک آو¿ٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع کولگام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لینے کے علاوہ مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے نفاذ کی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یہاں ریسٹ ہاوس میں افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور حکومت کی مختلف سکیموں اور پروگراموں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ وزیر نے ایم جی نریگا ، پی ایم اے وائی ، این آر ایل ایم ، این ایچ ایم ، آیوشمان بھارت ، جے ایس وائی ، جے ایس ایس کے پی ایم جی ایس وائی ، جے جے ایم ، آئی سی ڈی ایس ، پی ایم اے وائی ۔ یو اور مختلف دیگر اسکیموں کے تحت عمل آوری اور پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ارضیات اور کان کنی ، تعلیم اور دیگر محکموں اور شعبوں کا محکمہ وار وسیع جائیزہ بھی لیا ۔ ڈپٹی کمشنر کولگام نے پاور پوائینٹ پریذنٹیشن کے ذریعے مختلف اسکیموں کے تحت ضلع انتظامیہ کی کامیابیوں ، خصوصی اقدامات اور بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی ۔ بعد میں وزیر نے مٹیریل ریکوری سہولت شیڈ کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا جس پر 2.75 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور کولگام میں چلڈرن پارک کی ترقی کا سنگِ بنیاد بھی رکھا ۔ یہاں منی سیکرٹریٹ میں تقسیم کیمپ کے دوران وزیر نے خصوصی افراد میں موٹرائیزڈ ٹرائی سائیکلیں اور وہیل چئیرز تقسیم کیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے پی ایم اے وائی ۔ یو کے استفادہ کنندگان میں فارم مشینری اور منظوری کے خطوط تقسیم کئے اور رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالر شپ کے چیک بھی تقسیم کئے گئے ۔ وزیر نے مختلف فلیگ شپ اسکیموں جیسے پی ایم اے وائی ، ایم جی نریگا ، این آر ایل ایم کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بھی بات چیت کی اور یہاں منی سیکرٹریٹ کولگام میں ایس ایچ جی اراکین کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔ وزیر نے کئی وفود کے ساتھ بھی بات چیت کی اور یہاں ریسٹ ہاوس چاولگام میں مائننگ بلاکس کے پروجیکٹ کے حامیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔ بعد ازاں وزیر نے چمبا گنڈ کولگام پل کا دورہ کیا اور عمل آوری ایجنسی کی طرف سے پل پر کی گئی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کولگام ، ڈائریکٹر جنرل جیالوجی اینڈ مائننگ ، ایس ایس پی اور دیگر افسران موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے تپر کا کیادورہ

Next Post

سریتہ چوہان نے گاندر بل کا کیا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سریتہ چوہان نے گاندر بل کا کیا دورہ

سریتہ چوہان نے گاندر بل کا کیا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS