سریتا چوہان نے سری نگر میں سپیشل سمر ی رویژن2022کی پیش رفت کا جائزہ لیا
سری نگرانفو کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار محکمہ سریتا چوہا ن جو ضلع سری نگر کی رول اوبزروربھی ہیں، نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں اِنتخابی فہرستوں کی سپیشل سمری رویژن ( ایس ایس آ۔2020) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد جو کہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ( ڈی اِی او ) بھی موجود تھے۔ابتداً، کمشنر سیکرٹری نے’ نظامی ووٹروں کی تعلیم اور اِنتخابی شرکت‘ ( ایس وِی اِی اِی پی)مہم سے جاری سپیشل سمری رویژن (ایس ایس آر ۔2022) کے تحت اَب تک حاصل کئے گئے ہدف کے حوالے سے ہر اسمبلی حلقے کاتفصیلی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے الیکٹورل رجسٹرنگ اَفسران ( اِی آر اوز)اور دیگر اِنتخابی اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِنتخابی فہرستوں کی نظرثانی الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق سختی سے کریں اور تمام عمل کو مقررہ وقت کے اَندر مکمل کریں۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ نئے ووٹروں اور چھوڑے گئے ووٹروں کو شامل کرنے اور ڈپلی کیٹ ووٹروں کو حذف کرنے کے دوران احتیاط برتیں تاکہ غلطیوں سے بچا جاسکے اور مقررہ تاریخ سے پہلے عمل کو مکمل کیا جاسکے۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے ایس ایس آر سے وابستہ تمام اَفسران اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ تمام رہ جانے والے اہل ووٹروں کے صد فیصد اِندراج سے مشق کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں۔اُنہوں نے آنے والے اِنتخابات میں اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کرنے کا موقعہ فراہم کرنے کے لئے نوجوان ووٹروں کو رجسٹر کرنے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے تعلیمی اِداروں خصوصاً کالجوں میں نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لئے بیداری کیمپوں کے اِنعقاد پر زور دیا تاکہ وہ جمہوری سیٹ اَپ کا حصہ بنیں او راِنتخابی عمل میں حصہ لیں۔اِس سے قبل ڈی ڈی او سری نگر نے کمشنر سیکرٹری کوجانکاری دی کہ تمام 902 بی ایل اوز نے اہل رائے دہندوں کا اِندراج کرنے کے لئے گھر گھر جا کر دورہ کیا ہے ۔ مزید برآں ،نوجوان ممکنہ ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے کالجوں اورہائیر سیکنڈری سکولوں میں سخت ایس وِی اِی اِی پی مہم شروع کی گئی ہے ۔ مختلف اہل پسماندہ او رسماجی طور پر خارج شدہ گروہوں کو ووٹر فہرست میں شامل کرنے پر خصوصی زور دیا گیا ہے تاکہ اِنتخابی عمل میں ان کی شرکت کو ممکن بنایا جاسکے ۔ اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ، تمام الیکٹورل رجسٹریشن اَفسران ( اِی آر اوز) اور ڈسٹرکٹ الیکشن اَتھارٹی سری نگر کے دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔






