Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

بالائی اورمیدانی علاقوںمیں ہلکی تا بھاری برف وباراں

by Indian Times
21/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بالائی اورمیدانی علاقوںمیں ہلکی تا بھاری برف وباراں
سری نگر۰۲،اکتوبرجے کے این ایس سال2020اور2021کی طرح ہی 2022میں بھی قریب2ماہ قبل برف باری ہونے سے کشمیر وادی،خطہ پیرپنچال اوروادی چناب میں قبل از وقت موسم سرمانے دستک دی ۔خیال رہے 2020میں25اکتوبر اور2021میں 11اکتوبر کوبالائی علاقوںمیں پہلی برف باری ہوئی تھی جبکہ رواں سال19اور20اکتوبر کی درمیانی رات گلمرگ ،گریز،سادھنا ٹاپ،پیرکی گلی اوراہربل کولگام سمیت کئی بالائی مقامات پرسیزن کی پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی ۔قبل ازوقت برف باری اورموسلا دار بارشیں ہونے سے تاریخی مغل روڑ،کرناہ کپوارہ شاہراہ اورگریز بانڈی پورہ شاہراہ پرگاڑیوںکی آواجاہی میں خلل پیداہوئی جبکہ درجہ حرارت میں اچانک گراﺅٹ آنے سے کشمیر وادی اورپیرپنچال کے پار سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیر کے اونچے علاقوں بشمول مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ ،سونمرگ،اہربل کولگام،شوپیان ،پیرکی گلی،سادھناٹاپ میں ہلکی سے بھاری برف باری، اورخطہ پیرپنچال کے آر پار میدانی علاقوں میں دوران شب شروع ہونے والی موسلادار بارشوںنے کشمیر وادی کیساتھ ساتھ خطہ پیرپنچال اورچناب وادی میں معمول سے پہلے سردی کی صورتحال پیدا کردی ہے۔حکام نے جمعرات کو کہاکہ ”کشمیر کے کئی علاقوں بشمول گلمرگ، سونمرگ، گریز اور کرناہ میں درمیانی رات میں کافی برفباری ہوئی“۔انہوںنے بتایا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کوصبح تک2 انچ سے زیادہ برف جمع ہوگئی ہے جبکہ وادی کے دیگر اونچے علاقوں میں زیادہ برف باری ہوئی ہے،اورکئی بالائی مقامات پر برف باری کاسلسلہ جمعرات کودوپہرتک جاری تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ شہر سری نگرکے زبروان پہاڑی سلسلے میں بھی رات کے وقت برف باری کے آثار ملے ہیں۔تاہم جمعرات کی صبح یہاں برف جمع نہیں پائی گئی جبکہ بارشوںکاسلسلہ جاری تھا۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ سری نگر شہر اور وادی کے دیگر علاقوں میں دوران شب سے ہی ہلکی اورموسلا داربارش ہوئی، جس سے درجہ حرارت میں کئی ڈگری تک کمی واقع ہوئی۔لگ بھگ دوماہ قبل سیزن کی پہلی برف باری ہونے سے کشمیرمیں لوگ موسم سرما کے لباس جیسے بنیان اور بھاری جیکٹس زیب تن کرنے پرمجبور ہوگئے۔تاہم سیزن کی پہلی برف باری نے ان سیاحوں کے چہروں پر خوشی لادی ہے جو ملک کے دیگر حصوں میں دیوالی منانے کیلئے یہاں پہنچے ہیں۔ دہلی کی رہنے والی لڑکی پریرنا کٹیال ،جو اپنی دوست کیساتھ بدھ کی سہ پہر سری نگر پہنچیں ،نے کہاکہ برف باری کاہونا ہمارے لئے سونے پرسہاگاجیسا ہے۔انہوںنے کہاکہ آج ہم سونہ مرگ جارہے ہیں ،کل گلمرگ جاناہے ۔ حیدرآباد کے رہائشی ایس اروند نے کہاکہ ہم دیوالی کے موقعہ پر پٹاخوں سے ہونے والی آلودگی سے بچنے کیلئے کشمیر کے خزاں کے رنگوں سے لطف اندوز ہونے آئے تھے۔ یہ برف باری ہمارے لئے ایک غیر متوقع بونس ہے۔ایک ٹریول ایجنٹ شعیب علی نے کہا کہ برف باری کی اطلاعات نے اس سال کشمیر کی سرمائی سیاحت میں نئی دلچسپی پیدا کی ہے۔انہوںنے کہاکہ پہاڑوں میں پہلی برف باری منگل کو ہوئی تھی اور میں نے موسم سرما کے پیکجوں کے بارے میں بدھ کے روز باقاعدہ کلائنٹس کی کالز میں مصروف دن گزارا۔علی نے کہاکہ امید ہے کہ موسم سرما کی سیاحت کو برقرار رکھنے کے لیے اس موسم سرما میں اچھی برف باری ہوگی۔تاہم، جنوبی کشمیر میں سیب کے کاشتکار بہت پریشان ہیں کیونکہ دسمبر سے پہلے ہونے والی بھاری برف باری سے نہ صرف اس سال فصل تباہ ہوگی بلکہ درختوں کو بھی نقصان ہوگا۔شوپیاں کے ایک سیب کے کسان بشیر احمد نے کہاکہ ہم نے لگاتار تین سالوں سے ابتدائی یاقبل ازوقت برف باری کاسامنا کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ صرف گزرنے والا واقعہ تھا کیونکہ اس وقت شدید برف باری ان درختوں کو نقصان پہنچائے گی جو ابھی تک پھلوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سال ابتدائی کٹائی نے کسی بھی بڑے نقصان کے خلاف یقینی بنایا ہے، لیکن20 فیصد فصل اب بھی درختوں پر ہے۔اس دوران معلوم ہواکہ جمعرات کودوپہرکے وقت شمالی کشمیرمیں موسم میں قدرے بہتری دیکھنے کوملی ،تاہم سری نگر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشوںکاسلسلہ سہ پہرتک جاری تھاجبکہ جنوبی کشمیرمیں موسمی صورتحال ابترتھی اورموسمیاتی ماہرین جمعرات کی شام تک جنوبی کشمیرمیں موسم خراب رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے دن کے آخر میں موسمی حالات میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے اور ہفتہ خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر مملکت پنچایتی راج نے سرحدی ضلع کپواڑہ کا کیادورہ

Next Post

جموں کشمیر میں دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں کشمیر میں دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

جموں کشمیر میں دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS