مرکزی وزیر مملکت ایجوکیشن انپورنا دیوی کا دورہ بڈگام اختتام پذیر
ایچ ایس ایس ہمہامہ میں 3.27 کروڑ روپے کے اے سی آر پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا
بڈگامانفومرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم انپورنا دیوی نے اپنے دورہ بڈگام کے دوران ہائیر سکینڈری سکول ہمہامہ بڈگام میں 3.27 کروڑ روپے کی لاگت سے اضافی کلاس روم پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر نے بوائز ہائی سکول بڈگام کا بھی دورہ کیا اور اٹل ٹنکرنگ کیب کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے طلبا کے ساتھ بات چیت کی اور کچھ بہترین اختراعی ماڈلز کے ساتھ آنے پر ان کی تعریف کی ۔ استفادہ کنندگان کا خیر مقدعم کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے بھیڑوں ، زراعت اور ڈیری یونٹوں کیلئے منظوری نامہ اس کے علاوہ خصوصی طور پر معذور افراد میں وہیل چئیر اور دیگر امداد اور مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت آنے والے اہل استفادہ کنندگان میں مالی امداد تقسیم کی ۔ وزیر نے سیلف ہیلپ گروپس کے ممبران سے بھی بات چیت کی جنہوں نے وزیر کو آر ایل ایم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مناسب ہینڈ ہولڈنگ کے ساتھ اپنے کامیاب کاروبار کے بارے میں آگاہ کیا ۔ دورے کے دوران وزیر نے ضلع میں پردھان متری پوشن شکتی نرمان کے نفاذ کا جائیزہ لیا ۔ پی ایم پوشن اسکیم کے تحت بچوں کو پیش کئے جانے والے کھانے کے معیار کو جانچنے کیلئے وزیر نے بوائیز ہائی سکول بڈگام میں مڈ ڈے میل اسکیم کے استفادہ کنندگان کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا ۔ وزیر نے مختلف این ای ای ٹی کوالیفائیرز اور مختلف دیگر نوجوانوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے کھیلوں ، مارشل آرٹس اور دیگر شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔ تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے نئے اقدامات متعارف کرانے کیلئے پابند عہد ہے اور نئی تعلیمی پالیسی اس سمت میں ایک قدم ہے ۔ انہوں نے اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت کا خاکہ پیش کیا تا کہ مستقبل کی نسل کو ان تمام مہارتوں سے اراستہ کیا جائے جن کی انہیں آج کی دنیا میں بہترین کارکردگی کی ضرورت ہے ۔ وزیر نے ایک کامن سروس سنٹر ( سی ایس سی ) وین کو بھی جھنڈی دکھائی تا کہ عوام میں بیک ٹو ولیج 4 ( بی2 وی 4 ) کے مہتو اکانکشی پروگرام کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی جائے اور بڈگام کے عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کی جائیں ۔






