سیکرٹری سیاحت نے درنگ اور ٹنگمرگ میں جن ابھیان کا کیاانعقاد
ٹنگمرگانفوسیکرٹری سیاحت اور امورِ نوجوان و کھیل کود محکمے سرمد حفیظ نے ٹنگمرگ کے درنگ علاقے کا دورہ کیا اور اُنہوں نے اِس دوران علاقے کے سیاحتی شراکت داروں ، پی آر آئیز ، یوتھ کلبوں وغیرہ سے بات چیت کی۔سیکرٹری سیاحت نے سیاحتی شراکت داروں کے مختلف گروپوں ، یوتھ کلبوں اور علاقے کے پی آر آئی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقے میں سیاحت اور سیاحت سے متعلق سرگرمیوں کی ترقی میں مقامی آبادی کے کردار کو سراہا۔اُنہوں نے شرکا¿ کو بتایا کہ اِس طرح کے پروگراموں کے اِنعقاد کا بنیادی مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حکمرانی ہر علاقے کے دہلیز تک پہنچ جائے اور لوگوں کو بالخصوص نوجوانوں کو مختلف سکیموں اور اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔سیکرٹری موصوف نے مقامی آبادی بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہوم سٹے کی رجسٹریشن کے لئے حال ہی جاری کردہ رہنما خطوط سے فائدہ اُٹھائیں جنہیں آسان بنایا گیا ہے۔سرمد حفیظ نے شرکا کو بتایا کہ درنگ ان 75 نئے آف بیٹ اور کم معروف مقامات میں شامل ہے جن کی ترقی کے لئے محکمہ نے نشاندہی کی ہے جس کے لئے پہلے ہی مختلف اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ گلمرگ آنے والے سیاحوں کو بھی درنگ اور اس کے ملحقہ علاقوں کی طرف راغب کیا جائے ۔ اُنہوں نے علاقے کے مقامی لوگوں کو یقین دِلایا کہ علاقے میں جن نئے ٹریکنگ روٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی محکمہ کی جانب سے مناسب تشہیر کی جائے گی۔اُنہوں نے سروس پرووائیڈرس کو مشورہ دیا کہ وہ آنے والے مہمانوں کو بھرپور تجربہ فراہم کرکے ان کی توقعات پر پورا اُتریں تاکہ وہ اس جگہ سے کچھ شاندار یادیں لے کر واپس جاسکیں ۔ اُنہوں نے شراکت داروں ، پی آر آئیز ، یوتھ کلبوں کے ممبران کو یقین دِلایا کہ جن ابھیان پروگرام کے دوران ان کی طرف سے پیش کئے گئے جائز مطالبات اور تجاویز پر پور ی توجہ دی جائے گی تاکہ گلمرگ اور اس کے علاقے کے دیگر ملحقہ سیاحتی مقامات کو اَچھی آمد رفت ملتی رہے ۔اِس موقعہ پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی غلام جیلانی زرگر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت گلمرگ ، جاوید الرحمان ، دیگر اَفسران ، پی آر آئیز کے نمائندے ، مختلف گائیڈ ایسوسی ایشن ، اے ٹی وی ایسو سی ایشن ، سنو موبائل ایسوسی ایشن کے سربراہان کے علاوہ ٹنگمرگ علاقے یوتھ کلبوں کے ممبران موجود تھے۔مذکورہ پروگرام کے دوران علاقے کے سیاحتی شراکت داروں ، یوتھ کلبوں اور پی آر آئی کے ممبران نے جن ابھیان پروگرام کے دوران سیکرٹری سیاحت کے سامنے مختلف تجاویز اور مطالبات پیش کئے اور ان کے ازالے کا مطالبہ کیا تاکہ سیاحوں کی بڑی آمد کا علاقے کی آبادی اور مقامی لوگوں کو حاصل ہوسکے۔






