مرکزی وزیرداخلہ کی زیرصدارت2روزہ قومی سطح کا جائزہ اجلاس
پولیس فورسزکی جدیدکاری اورقومی سلامتی پر ہوگی توجہ مرکوز
ریاستوں ویونین ٹریٹریوں کے وزرائے داخلہ،پولیس سربراہان اور دیگر سیکورٹی حکام ہونگے شامل
امت شاہ دیں گے آج صدراتی خطبہ،کل وزیراعظم مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کریں گے خطاب
سری نگر۶۲،اکتوبرجے کے این ایسآج یعنی جمعرات سے ہریانہ کے سورج کنڈ شہر میں2روزہ اعلیٰ سطحی ’غوروفکر کانفرنس‘یاجائزہ اجلاس منعقد ہوگا ،جسکی صدارت مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم نریندرمودی اس کانفرنس سے جمعے کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے ۔27اور28اکتوبر کوہونے والے اس 2روزہ جائزہ اجلاس کے دوران شرکاءپولیس فورسزکی جدیدکاری اورمختلف جرائم کی روکتھام پر ہوگی توجہ مرکوزکریں گے ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق سورج کنڈ ہریانہ میں27اکتوبربروز جمعرات کومرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی زیر صدار ت شروع ہونے والے 2روزہ ’چنتن شیویر‘یعنی غوروفکر کیمپ یاجائزہ اجلاس میں تمام ریاستوںکے وزرائے داخلہ اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کے لیفٹنٹ گورنروں کوشرکت کیلئے مدعوکیاگیا ہے ۔اس کانفرنس میں تمام ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوںکے داخلہ سیکرٹری، پولیس سربراہان کے علاوہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں واداروں کے سینئرحکام بھی شریک ہونگے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ا س دوروزہ جائزہ اجلاس کامقصد وزیراعظم مودی کے یوم آزادی کے خطاب میں اعلان کردہ ویژن2047اورپنچ پرن کے نفاذ کیلئے ایکشن پلان تیار کرناہے ۔ چنتن شیویر میں پولیس فورسز کی جدید کاری، سائبر کرائم مینجمنٹ، کریمنل جسٹس سسٹم میں انفارمیشن ٹکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال،زمینی سرحدوںکانظم، ساحلی سیکورٹی، خواتین کی حفاظت، منشیات کی اسمگلنگ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی جمعے کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہریانہ کے سورج کنڈ میں وزرائے داخلہ کے چنتن شیویر سے خطاب کریں گے۔2روزہ تک جاری رہنے والا یہ اہم جائزہ اجلاس 6نشستوں پر مشتمل ہوگا،جس دوران شرکاءکے درمیان قومی سلامتی اوراندرونی سلامتی سے جڑے معاملات کیساتھ ساتھ مختلف جرائم کی روکتھام سے متعلق اقدامات ،اہم معاملات پر قومی پالیسی اوربہترمنصوبہ بندی پر تبادلہ خیال ہوگا۔






