Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کولگام میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا کیااِفتتاح

مختلف منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا لیاجائزہ

by Indian Times
28/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کولگام میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا کیااِفتتاح
مختلف منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا لیاجائزہ

کولگامانفومرکزی وزیر مملکت ماہی پروری ، ڈیری اینمل ہسبنڈری اور اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے مرکزی حکومت کے عوامی رسائی پرگرام کے ایک حصے کے طورپر آج کولگام کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت جموںوکشمیر یوٹی کے دور وزہ دورے پر ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے ضلع اِنتظامیہ کے اَفسران کے ساتھ اَپنی جائزہ میٹنگ کے دوران کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کی ہمہ گیر ترقی مرکزی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل او رزمینی سطح پر مختلف فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے عوامی رسائی کی پہل کی ہے۔اُنہوں نے کہا حکومت ضلع میں سیاحتی شعبے کی بہتری اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جو کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے او رعلاقے کی معاشی ترقی کا ایک پیمانہ ثابت ہوگا۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے عوامی رسائی پروگرام کے دوران کئی تقریبات او رسرگرمیوں میں حصہ لیا ۔اُنہوں نے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا او رضلع کی ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا۔اَپنے دورے کے پہلے دِن وزیرمملکت نے اریگنٹو میں سیلاب سے بچاﺅ کے کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا اور سیلاب سے بچاﺅ بند کے چوتھے مرحلے کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس پر ایک کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے ۔ وزیر مملکت نے چیک پورہ کولگام میں اَمرت سروور کا اِفتتاح کر کے مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ وزیر مملکت کو جانکاری دی گئی کہ امرت سروور پہل کے تحت ضلع میں زائد اَز 270 امرت سرووروں کو ترقی یافتہ اور بحال کیا گیا ہے۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے ٹچنسر میں ٹراﺅٹ فش فارم کا بھی دورہ کیا ۔اُنہوں نے فارموں میں ریرینگ یونٹوں ، مشینری او ردیگر سہولیات کا معائینہ کیا اور ماہی پالن اَفراد سے بات چیت کی۔وزیر مملکت نے ماہی پالن اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری متسیا سمپد ایوجنا ، پی ایم ایم ایس وائی اور آتما نربھر بھارت مہم کے ایک حصے کے طور پر حکومت ملک میں اندر ون ملک ماہی گیری کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے کاشت کاروں کو فش فارمنگ میں جدید ٹیکنالوجی کو اَپنانے کا مشورہ دیا تاکہ وہ قومی دھارے میں آکر کھپت اور برآمدات بالخصوص تازہ پانی کی مچھلی کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت نے مشہور اہرہ بل آبشار کادورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے اہرہ بل (ویشو) ندی میں ٹراﺅٹ اور کارپ کے بیج کا ذخیرہ کیا۔ اُنہوں نے اہرہ بل سے دو موبائل ویٹرنری یونٹوں کو بھی جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ملک ہر شعبے میں مجموعی ترقی اور پیش رفت کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔مرکزی حکومت ریاستی / یوٹی حکومتوں کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کر رہی ہے ۔اُنہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور قوم کی تعمیر کا حصہ بنیں۔مرکزی وزیر مملکت کو جانکاری دی گئی کہ محکمہ ماہی پروری نے تمام اَضلاع میں ہیچریاں قائم کر رکھی ہیں اور کسانوں کوفنگر فِش فراہم کر رہے ہیں۔وزیر کو یہ بھی بتایا گیا کہ ٹراﺅٹ کی مارکیٹ میں دستیابی کو بڑھانے کے لئے مختلف مقامات پر فروخت کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔اِس سے قبل اُنہوں نے مودرگام میں ایک مربوط الٹراہائی ڈینسٹی فارم کا دورہ کیا اور یہاں ترقی پسند کسانوں سے بات چیت بھی کی ۔ڈاکٹر مروگن نے مختلف پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر ضلع اِنتظامیہ کی تعریف کی ۔ عوامی رَسائی پروگرام کے دوران ضلع کمشنر کولگام ڈاکٹربلال محی الدین بٹ ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری پورنیما متل ، ایس ایس پی کولگام ، ڈاکٹر جی وی سندیپ اور دیگرمتعلقین موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آیوش ، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر ایک دن کے دورے پر گاندر بل پہنچے

Next Post

میڈیا بیک ٹو وِلیج پروگرام کی جامع کوریج کےلئے مربوط انداز اپنائے/ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
میڈیا بیک ٹو وِلیج پروگرام کی جامع کوریج کےلئے مربوط انداز اپنائے/ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر

میڈیا بیک ٹو وِلیج پروگرام کی جامع کوریج کےلئے مربوط انداز اپنائے/ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS