Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

بیک ٹو وِلیج کا چوتھا مرحلہ : اننت ناگ میں آنے والے اَفسران کو تربیت دی گئی

by Indian Times
28/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بیک ٹو وِلیج کا چوتھا مرحلہ : اننت ناگ میں آنے والے اَفسران کو تربیت دی گئی
اننت ناگانفوبیک ٹو وِلیج پروگرام کے چوتھے مرحلے کے لئے تعینات وزٹنگ اَفسران کی ٹریننگ ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں مکمل ہوئی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے دورہ کرنے والے اَفسران سے بات چیت کی او ران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ مختص شدہ پنچایتوں میں مختلف سرگرمیاں مکمل طور پر منعقد کی جائیں۔اُنہوں نے نوڈل آفیسر کو بھی ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ پروگرام کے کامیاب عمل آوری کے لئے تمام اِنتظامات مکمل ہیں۔یہ تربیت ماسٹر ٹرینر س اے سی آر اننت ناگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹسکٹس ، بی ڈی او ہیڈ کوارٹر اور دیگر متعلقین پر مشتمل تھی۔ٹریننگ میں وِزٹنگ اَفسران کو دوروزہ پروگرام کے دوران ہونے والے شیڈول کے بارے میں تفصیلی ہدایات دی گئیں ۔اُنہیں بتایا گیا کہ گذشتہ بیک ٹو وِلیج پروگراموں میں جن کاموں کی نشاندہی کی گئی تھی ان کی عمل آوری کے بارے میں مقامی آبادی سے رائے طلب کی جانی چاہیے۔اُنہیں یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ ترقی میں خلا کی نشاندہی کریں اور مختلف محکموں کے اَفسران کے ساتھ مشاورت کرکے ان سکیموں کی نشاندہی کریں جن کے ذریعے ایسے خلا کو پُر کیا جاسکتا ہے ۔ پروگرام میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت پر غور کیا گیا۔وِزٹنگ اَفسران کو خود روزگار سکیموں کے بارے میں ایک مختصر تفصیل دی گئی جو چل رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو دیرپا معاش کے منصوبوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دی جاسکے۔پروگرام کے دوران مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے دورہ کرنے والے اَفسران کے سوالات کا تسلی بخش جواب دیا گیا۔ انہیں پروگرام کے دوران مختلف کتابچوں سے واقف کیا گیا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بیک ٹو وِلیج پروگرام کا چوتھا مرحلہ 28 اکتوبر سے تین مرحلوں میں شروع ہوگا ۔ یہ پروگرام پہلے مرحلے میں97 پنچایتوں میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں تعینات تمام وِزیٹنگ اَفسران نے ٹریننگ میں شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ”بیک ٹو وِلیج کے چوتھے مرحلے “کے اِنتظامات کا لیاجائزہ

Next Post

جموں و کشمیرمیں لوگوں کےساتھ امتیازی سلوک ختم وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیرمیں لوگوں کےساتھ امتیازی سلوک ختم وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

جموں و کشمیرمیں لوگوں کےساتھ امتیازی سلوک ختم وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS