Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

 چیف سیکرٹری نے دورہ کرنے والے اَفسران اور پی آر آئیز کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی

by Indian Times
29/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 چیف سیکرٹری نے دورہ کرنے والے اَفسران اور پی آر آئیز کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی
جموں        انفو      چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بیک ٹو وِلیج جاری پروگرام میں آج وِزٹنگ اَفسران اور پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی جس میں وہاں موجود لوگ بھی شامل تھے۔سیشن میں پرنسپل سیکرٹری اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم محکمے روہت کنسل ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور دیگر متعلقہ اَفسران نے بھی شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اَفسران سے ان سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا جو وہ اَنجام دینے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے ان سے اِس پروگرام کے دوان لوگوں کے ردِّعمل کے بارے میں پوچھا اور ان پر زور دیا کہ رَسائی پروگرام کے اِس چوتھے مرحلے کے دوران لوگوں کے تمام جائز مسائل کو حل تلاش کرنا چاہیے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے پی آر آئی نمائندوں سے متعلقہ محکموں کے ردِّعمل کے بارے میں بھی پوچھا۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ ہر گاﺅں میں تمام خدمات اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے پی آر آئی اور لوگوں کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ اَپنے مطالبات کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شکایات کو فوری طور پر نمٹانے کے لئے پروگرام میں شرکت کریں۔اُنہوں نے پی آر آئی کے ہر نمائندے سے لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈوں ، راشن کی فراہمی ، نلکے کے پانی کے کنکشن ، سڑکوں ، پنچایتوں میں کھیل میدانوں ، سی ایس سی کی دستیابی ، بڑھاپے اور بیوہ پنشن اور مختلف محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کے بارے میں بیداری کے بارے میں پوچھا۔چیف سیکرٹری نے وِزٹنگ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے تمام فیلڈ اَفسران اور ملازمین اِس عوامی رَسائی پروگرام کے دوران موجود رہیں۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ عوام کو آن لائن دستیاب سینکڑوں خدمات کے علاوہ گھر بیٹھے ان خدمات کو حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی پوری طرح آگاہ کیا جائے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے دورہ کرنے والے اَفسران سے کہا کہ محکمہ ریونیو کی طرف سے لینڈ پاس بک ، بینکوں سے خود روزگار کے مواقع ، محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے پنشن ، محکمہ صحت کی طرف سے گولڈن کارڈ ، محکمہ جل شکتی کی طرف سے پانی کے کنکشن اور دیگر سہولیات جیسے سڑکیں ، کھیل میدان ، سکولوں میں تدریسی عملہ ، ترجیحی طور پر ان کی طرف سے دیکھا جانا چاہیے ۔ اُنہوں نے اَفسران سے پروگرام کے دوران گاﺅں والوں کو ان تمام خدمات اور یوٹیلٹیز کو دستیاب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت دی اور ان کے فالو اَپ او ربعد میں ازالہ کے لئے ریکارڈ کی گئی خامیوں کو دور کیا۔چیف سیکرٹری کے ذریعہ آج جن پنچایتوں کی عملی طور پر نگرانی کی گئی ان میں گارووا۔ اے ، نادی ہال ۔ اے ، بانڈی پورہ میں آراگام، نیل ، کھاری او ررام بن کی گرام پنچایتین ، بانہا ل کے کسکوٹ ، چریل اور دیگر مختلف اَضلاع میں درجنوں دیگر شامل ہیں۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ چیف سیکرٹری پورے یوٹی میں تقریباً 300 گرام پنچایتوں میں اِس بیک ٹو وِلیج پروگرام کی نگرانی کرنے والے ہیںاور یہ مشق اِس پروگرام کے اِختتام تک آنے والے دِنوں میں جاری رہے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کا جموں وکشمیر کا دو روزہ دورہ اِختتام پذیر

Next Post

75 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے قوم کو وقف

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
75 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے قوم کو وقف

75 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے قوم کو وقف

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS