Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مشیر بٹھناگر نے نئے قائم کردہ جی ایم سیز پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا لیا جائیزہ

by Indian Times
30/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر بٹھناگر نے نئے قائم کردہ جی ایم سیز پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا لیا جائیزہ
سرینگرانفولفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے اننت ناگ ، بارہمولہ ، راجوری ، ڈوڈہ ، کٹھوعہ ، اودھمپور اور ہندواڑہ کے نئے قائم ہونے والے سرکاری میڈیکل کالجوں ( جی ایم سی ) میں جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں صحت اور طبی تعلیم کے انتظامی سیکرٹری بھوپندر کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی ، چیف انجینئر آر اینڈ بی جموں ، چیف انجینئر جے کے پی سی سی ، ڈائریکٹر کوارڈینیشن نیو جی ایم سی ، تمام میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز اور دیگر متعلقہ افسران ذاتی طور اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران مشیر نے ان کالجوں کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایٹڈ ہسپتالوں میں میں جاری تمام کاموں کا تفصیلی جائیزہ لیا اور مالیاتی پیش رفت اور ان کاموں پر اب تک ہونے والے اخراجات کا بھی جائیزہ لیا ۔ ان صحت کے اداروں کے جاری کاموں اور دیگر متعلقہ امور کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر بٹھناگر کو کالجوں کی عمارت ، ہوسٹلز ، رہائشی کوارٹرز اور طلباءاور فیکلٹی کیلئے دیگر سہولیات کی تعمیر کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا ۔ عمل آوری ایجنسیوں کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے مشیر نے ان سے کہا کہ وہ ہر پروجیکٹ کیلئے اپنے افراد اور مشینری کو تیار کریں تا کہ مطلوبہ کام کی رفتار تیز ہو اور وقت پر مکمل ہو سکے ۔ مشیر نے ان ایجنسیوں کے سینئر افسران سے کہا کہ وہ صحت کے ان باوقار پروجیکٹوں کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لیں اور تعمیراتی مقامات کا ذاتی طور پر دورہ کر کے تمام آنے والے مسائل کو حل کریں ۔ ان پروجیکٹوں کی تکمیل مقررہ مدت کے دوران نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے افسران پر زور دیا کہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل کی آخری تاریخ میں کسی بھی قیمت پر توسیع نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ڈبل شفٹوں میں کام کریں تا کہ پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے ۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کوارڈینیشن نیو جی ایم سیز نے ان پروجیکٹوں پر کام کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

فرضی خبروں کی جانچ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جانا چاہئے

Next Post

مشیر بٹھناگر نے کیا آئی آئی کے ایس ٹی سی پامپور کا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مشیر بٹھناگر نے کیا آئی آئی کے ایس ٹی سی پامپور کا دورہ

مشیر بٹھناگر نے کیا آئی آئی کے ایس ٹی سی پامپور کا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS