Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مشیر بٹھناگر نے کیا آئی آئی کے ایس ٹی سی پامپور کا دورہ

پامپور کے کئی زعفران علاقوں کا بھی دورہ کیا ، پھول چُننے کے کاموں کا موقع پر جائیزہ لیا

by Indian Times
30/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر بٹھناگر نے کیا آئی آئی کے ایس ٹی سی پامپور کا دورہ
پامپور کے کئی زعفران علاقوں کا بھی دورہ کیا ، پھول چُننے کے کاموں کا موقع پر جائیزہ لیا

پامپورانفولفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے ڈسو پامپور میں انڈیا انٹر نیشنل کشمیر سیفران ٹریڈنگ سینٹر ( آئی آئی کے ایس ٹی سی ) کا دورہ کیا اور اس کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران مشیر بٹھناگر نے آئی آئی کے ایس ٹی سی کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور انہیں مرکز کے منتظم کے ذریعہ زعفران کے تحفظ ، گریڈنگ ، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ جیسی مختلف سہولیات کے بارے میں بتایا گیا ۔ مشیر نے مرکز کے عہدیداروں کے ساتھ بھی مختصر بات چیت کی اور ان سے یہاں زعفران کی پیداوار کی موجودہ صورتحال اور علاقے کے ترقی پسند کسانوں کیلئے مرکز کی جانب سے فراہم کئے جانے والے مارکیٹنگ رابطوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ آئی آئی کے ایس ٹی سی کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ اس مرکز میں زعفران کی صنعت کو بحال کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہے اور اس لئے اس مرکز کو اس کی زیادہ سے زیادہ حد تک استعمال کرنے کیلئے مناسب عزم ظاہر کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے سنٹر کی انتظامیہ سے زعفران کے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو اس سنٹر کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کرنے کو بھی کہا تا کہ وہ اس سنٹر سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنی پیداوار کی بہترین قیمت حاصل کر سکیں ۔ بعد میں مشیر بٹھناگر نے پامپور کے کئی زعفران علاقوں کا بھی دورہ کیا اور زعفران کے کھیتوں میں پھول چُننے کے کاموں کا موقع پر جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران مشیر نے کئی ترقی پسند زعفران کے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ زعفران کے کاشتکاروں کے نمائندوں سے بات چیت کی اور زعفران کی صنعت سے متعلق ان کے مسائل اور شکایات سُنیں ۔ ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ موجودہ ایل جی کی انتظامیہ یہاں زعفران کی صنعت کی ترقی کیلئے پرعزم ہے اور حال ہی میں انتظامیہ کی کوششوں سے کشمیری زعفران کو جی آئی ٹیگ دیا گیا ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں اس کی قدر اور اہمیت میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے قائم کردہ آئی آئی کے ایس ٹی سی زعفران کے کاشتکاروں کو ان کی فصل سے پہلے اور بعد میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ انہیں ان کی پیداوار کی مارکیٹنگ لنکس فراہم کرے گا اور ان سے کہا گیا کہ وہ ان سے مستفید ہوں ۔ مشیر نے کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر بٹھناگر نے نئے قائم کردہ جی ایم سیز پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا لیا جائیزہ

Next Post

مرکزی وزیر مملکت نے پلوامہ میں کھیلوں کے مقابلوں کی سیریز کا کیا افتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیر مملکت نے پلوامہ میں کھیلوں کے مقابلوں کی سیریز کا کیا افتتاح

مرکزی وزیر مملکت نے پلوامہ میں کھیلوں کے مقابلوں کی سیریز کا کیا افتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS