Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گاندربل کا کیادورہ

by Indian Times
01/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گاندربل کا کیادورہ
گاندربلانفولیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ’ بیک ٹو وِلیج پروگرام مرحلہ چہارم‘ کے اقدام کے ایک حصے کے طورپر لوگوں کے مسائل اُن کی دہلیز پر سننے کے لئے آج کنگن سب ڈویژن گاندربل کا ایک تفصیلی دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاںپنچایت گھر ووسن ۔ بی کنگن میں بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے علاقے کے پنچایتی نمائندوں او رعوام الناس کے ساتھ بات چیت کی ۔اُنہوں نے علاقوں کی ترقی اور فلاح بہبود سے متعلقہ مسائل کا نوٹس لیا۔اُنہوں نے وزٹنگ آفیسر اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران سے بھی بات چیت کی اور مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں رائے حاصل کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر ، سی پی او ، اے سی ڈی ا ور دیگر ضلعی اَفسران موجود تھے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اوراُنہوں نے کہا کہ یہ پروگرام دیہی ترقی کے حصول او رسماجی بہبودی سکیموں کی صد فیصد تکمیل کے لئے ایک سنگ میل ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اور یوٹی حکومتیں جموںوکشمیر کو سب سے ترقی یافتہ رِیاستوں میں سے ایک کے طور پر ترقی دینے کے لئے پُر عزم ہیں۔پورے جموںوکشمیر میں اَمن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف ترقیاتی اقدامات کئے جاتے ہیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مقامی لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایل جی کی قیادت میں اِنتظامیہ پی آر آئیز کو مزید بااختیار بنانے کے لئے پُر عزم ہے تاکہ دیہی علاقوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے کیوں کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہے ۔اُنہوں نے اُٹھائے گئے مناسب مسائل کے ازالے کے لئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات بھی دیں۔اِس موقعہ پر مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مختلف سکولوں کے طلباءکی جانب سے پیش کئے گئے تھیم پر مبنی ثقافتی پروگرام کا بھی مشاہدہ کیا۔مرکزی توجہ ’مشعلِ گاش خواندگی مہم ‘پر مبنی پروگرام تھا،جو ضلع اِنتظامیہ گاندربل کی طرف سے ضلع میںصد فیصدخواندگی کے حصول کے لئے ایک پہل ہے۔ مشیرموصوف کی طرف سے اس اقدام کو بہت سراہا گیا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِستفادہ کنند گان میں اَراضی پاس بکس ، آر بی اے سر ٹیفکیٹ ، اِنکم سر ٹیفکیٹ ، پنشن پاس بکس ، بے بی کٹس بھی تقسیم کئے۔بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام کی کارروائی کے دوران تمام شرکا¿ سے ” راشٹریہ ایکتا دیوس کا عہد “ بھی لیا گیا۔اِس دوران مشیر موصوف نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا او رعوام کو فراہم کی جانے والی سہولیا ت اور سکیموں کے بارے میں دریافت کیا۔بعد ازاں مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے پنچایت گھر وُوسن میں اِنڈور سپورٹس ایونٹ اور ووسن سپورٹس گراﺅنڈ میں آﺅٹ ڈور سپورٹس ایونٹ کا بھی اِفتتاح کیا جہاں اُنہوں نے ” گرین جے اینڈ کے اقدام“ کے تحت گراﺅنڈ کے اَندر شجرکاری مہم کاآغاز کیا۔دورے کے دوران مشیر موصوف نے پرائمری سکول پائین بیلہ وسن کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے طلباءسے بات چیت کی اور سکولی سہولیت اور کام کاج کا بھی معائینہ کیا۔بعد میں مشیر موصوف نے ووسن میں فروٹ پلانٹ کی نرسری کا دورہ کیا جہاں انہیں چیف ہارٹی کلچر آفیسر نے یہاں کی جانے والی اہم سرگرمیوں جیسے اعلیٰ معیار کے کاغذی چھلکے اور درمیانے درجے کے اخروٹ کے پودوں کی افزائش ، چیری اور سیب کی غیر ملکی اقسام کے بارے میں بتایا۔ اِس موقعہ پر یہ بھی بتایا گیا کہ نرسری کا رقبہ 1.55 ہیکٹر ہے اور نرسری کے اَندر 3سیمی ہائی ٹیک گرین ہاﺅسز قائم ہیں۔دریں اثنا مشیر موصوف نے ڈگری کالج کنگن کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے زیر تعمیر عمارت کی پیش رفت کا معائینہ کیا او رایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی کو عمارت کی بروقت تکمیل کے لئے ضروری ہدایات دیں ۔ اُنہوں نے اسے زمین کی تزئین کا نقشہ تیار کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر مملکت جنرل وِی کے سنگھ نے ڈوڈہ کا دورہ کیا اور کھلانی ٹنل کا کیامعائینہ

Next Post

اَٹل ڈولو نے لال منڈی سری نگر میں ویجی ٹیبل کیفے ٹیریا کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اَٹل ڈولو نے لال منڈی سری نگر میں ویجی ٹیبل کیفے ٹیریا کا کیااِفتتاح

اَٹل ڈولو نے لال منڈی سری نگر میں ویجی ٹیبل کیفے ٹیریا کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS