اَٹل ڈولو نے لال منڈی سری نگر میں ویجی ٹیبل کیفے ٹیریا کا کیااِفتتاح
سر ی نگرانفوایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے لال منڈی سری نگر میں ویجی ٹیبل کیفے ٹیریا کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال ، جوائنٹ ڈائریکٹر اِن پُٹس فاروق احمد بٹ ، چیف ایگری کلچر آفیسر محمد یونس چودھری اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے شعبے میں روزی روٹی کے لئے کوشاں ہے ۔ اُنہوں نے سبز ی کے شعبے میں ویجی ٹیبل کیفے ٹیریا اور اِس طرح کے دیگر اَقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ وہ اِس طریقے سے کام کریں جس سے متعلقہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہو۔اَتل ڈولو نے کہا کہ مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کی عمل آوری سے ایک طرف کا شت کار برادری بالخصوص چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی معاشی سلامتی کو یقینی بنانا چاہیے اور دوسری طرف اسے ماحول دوست ہونا چاہیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ علم او رٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری سے زراعت کو ایک دیرپا زرعی معیشت میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اُنہوں نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں بیداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور محکمہ کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کسان برادری میں بیداری کے طریقہ کار کو مضبوط کریں۔اِس سے قبل ڈائریکٹر زراعت نے معزز مہمان کو سبزیوں کے شعبے کے فروغ اور کاشت کاروں کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جانے والی مارکیٹنگ کی سہولیت کے حوالے سے محکمہ کی جانب سے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔بعد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے محکمہ کے فلوری کلچر وِنگ کا دورہ کیا اور موسم سرما کے پھولوں کے پودوں کی تقسیم کا آغاز کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ نرسری کے شعبے کو مضبوط کیا جائے او رپھولوں کی نئی اقسام متعارف کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس سے نہ صرف زراعت کے مجموعی شعبے کو تقویت ملے گی بلکہ کسان برادری کی آمدنی میں بھی اِضافہ ہوگا۔






