Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ہنر خوشحالی اور مواقع کا پاسپورٹ ہیں /مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

نوجوانوں کوایسی مہارتیں حاصل کرنی چاہئیں جو عالمی مہارت کے تقاضوں کے مطابق ہوں ۔ مرکزی وزیر مملکت

by Indian Times
08/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہنر خوشحالی اور مواقع کا پاسپورٹ ہیں /مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر
نوجوانوں کوایسی مہارتیں حاصل کرنی چاہئیں جو عالمی مہارت کے تقاضوں کے مطابق ہوں ۔ مرکزی وزیر مملکت

رام بن 7 نومبر /مرکزی وزیرمملکت سکل ڈیولپمنٹ، انٹر پرنیور شپ اور الیکٹرانکس و آئی ٹی راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ نوجوانوں کو روز گار اور انٹر پرنیور شپ کے مواقع کیلئے بدلتے وقت کے مطابق خود کو ہنر سے آراستہ کرنا چاہئے ۔ وزیر مملکت نے رام بن ضلع کے چندر کوٹ کے گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج میں طلباءاور عملے کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہنر خوشحالی اور مواقع کا پاسپورٹ ہیں ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل سے متعلقہ ہنر کا ہونا بھی ضروری ہے تا کہ جاب مارکیٹ یا انٹر پرنیور شپ کے شعبوں میں مسابقتی رہنا آسان ہو ۔ مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن تھا کہ ہنر مندی کے مواقع سب کیلئے دستیاب ہونے چاہئیں ۔ چندر شیکھر نے کہا کہ حکومت اب طلباء/نوجوان کاروباریوں کیلئے قلیل مدتی اور طویل مدتی 5000 ہنر پروگرام پیش کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے اور نئے مستقبل کے کورسز شامل کئے گئے ہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں تیزی سے بدلتے ہوئے تکنیکی ماحول کے ساتھ مہارت کے تقاضے بدل جائیں گے ۔ بعد میں چندر شیکھر نے رام بن میں جاب فئیر کا افتتاح کیا جس میں انہوں نے ملازمت کے متلاشیوں اور بھرتی کرنے والوں دونوں سے بات چیت کی جو وہاں موجود تھے ۔ انہوں نے اہل امیدواروں میں آفر لیٹر اور تربیت کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتیں دستیاب مواقع کے بارے میں اہم فیصلہ کن ہیں ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہا چھ مہینوں میں منعقد ہونے والا اگلا جاب فئیر تین گنا بڑا ہو گا جس میں مزید کئی کمپنیاں حصہ لیں گی ۔ اس کے علاوہ ہم پبلک سیکٹر یونٹس سے درخواست کریں گے کہ وہ مقامی طور پر دستیاب ہنر مند ٹیلنٹ کو لازمی طور پر جذب کریں ۔ اس کے بعد وزیر نے رام بن ضلع کے اسکل ڈیولپمنٹ منصوبوں کا جائزہ لیا جس کے بارے میں انہیں رام بن کے ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام نے تفصیلی پرزنٹیشن دی ۔ چندر شیکھر نے اَفسران کے ساتھ مقامی طور پر دستیاب مواقع سے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ مرکزی وزیرمملکت موصوف نے رام بن میں ایک تقریب میں خصوصی طور پر معذور مستحقین میں موٹر سائیکل اور سکوٹی کی چابیاں بھی تقسیم کیں ۔ تقریب میں مرکزی وزیر مملکت نے ممکن اور تیجسوینی سکیموںکے استفادہ کنندگان کو گاڑیوں کی چابیاں بھی دی۔اِس سے قبل مرکزی وزیر مملکت آج صبح جموں پہنچے جہاں حکومت اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ایک گروپ نے ان کا استقبال کیا جن میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ اور ریجنل ڈائریکٹر آر ڈی ایس ڈی ای شامل تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں پروجیکٹوں کی صورتحال کا لیاجائزہ

Next Post

پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS