Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سیکرٹری جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے اسمبلی کمپلیکس سری نگر میں تعارفی میٹنگ منعقد کی

by Indian Times
10/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی نے اسمبلی کمپلیکس سری نگر میں تعارفی میٹنگ منعقد کی
سری نگرانفو    سیکرٹری جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی منوج کمار پنڈت نے یہاں اسمبلی کمپلیکس میں جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اَفسران اور ملازمین کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں سیکرٹری نے اسمبلی کے اَمور،ملازمین کے مسائل اور ملازمین کی فلاح وبہبود سے متعلق دیگر متعلقہ اَمور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ پوری لگن اور عزم کے ساتھ کام کریں کیوں کہ یہ اِدارہ عا م لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت باوقار اِدارہ ہے۔سیکرٹری موصوف نے اِدارے کے اَمور پر بات کرتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ وہ اِی ۔گورننس کے لئے مو¿ثر اقدامات کریں ، اسمبلی کے تمام ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور ریکروٹمنٹ رولز کو بھی فوری پر حتمی شکل دے کر متعلقہ محکموں کو پیش کیا جائے ۔اُنہوں نے اَفسران سے مزید کہا کہ وہ ’جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قواعد و ضوابط او رکاروبار کے طرزِ عمل‘ کو وضع کر نے اور اَپ ڈیٹ کرنے کا عمل شروع کریں۔میٹنگ میں ملازمین نے سیکرٹری کے ساتھ اَپنی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد مسائل اُٹھائے اور انہیں بتایا کہ گذشتہ تین برسوں سے یہاں ملازمین کو کوئی ترقی نہیں دی گئی۔سیکرٹری نے ملازمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اِس معاملے سے بخوبی واقف ہیں کیوں کہ وہ محکمہ قانون میں پارلیمانی اَمور کے سیکشن سے نمٹ رہے تھے اور اُنہوں نے یہ معاملہ اعلیٰ اَفسران کے ساتھ اُٹھایا ہے ۔ سیکرٹری نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اِس سے قبل سیکرٹری موصوف نے جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اَفسران اور ملازمین کا استقبال کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری ایس ڈی ڈی نے ڈسٹرکٹ سکل ڈیولپمنٹ پلانز کی تشکیل پر پیش رفت کا لیا جائیزہ

Next Post

کمشنر سیکرٹری ایس ڈبلیو ڈی نے اودھمپور میں خصوصی سمری رویژن 2022 کی پیش رفت کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کمشنر سیکرٹری ایس ڈبلیو ڈی نے اودھمپور میں خصوصی سمری رویژن 2022 کی پیش رفت کا لیاجائزہ

کمشنر سیکرٹری ایس ڈبلیو ڈی نے اودھمپور میں خصوصی سمری رویژن 2022 کی پیش رفت کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS