Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر پی ایم او نے ڈوڈہ ضلع کی دِشا میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
13/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر پی ایم او نے ڈوڈہ ضلع کی دِشا میٹنگ کی صدارت کی
جموں/ انفو/  وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائینسز ، پی ایم او ، پرسنل ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ضلع ڈوڈہ میں نافذ کی جانے والی مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں ( سی ایس ایس ) کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوارڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی ( ڈی آئی ایس ایچ اے ) کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں سیکرٹری قبائلی امور جموں و کشمیر ، چئیر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل ڈوڈہ ، ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ، چئیر پرسن بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ، چیف پلاننگ آفیسر ، ایس ایس پی ڈوڈہ ، پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سینئر افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ شروع میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت ریکارڈ کی گئی کامیابیوں اور پیش رفت کے بارے میں ایک پرذنٹیشن پیش کی اور ضلع میں مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعہ چلائے جا رہے مختلف بڑے پروجیکٹوں کا جائیزہ پیش کیا ۔ پروجیکٹوں کو عملی جامہ پہنانے کے دوران عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ان نمائندوں اور ضلع انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل زمینی سطح پر نافذ ہونے والی سکیموں کی کلید ہے ۔ ضلع میں لیوینڈر کی کاشت کا جائیزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چونکہ کسان منافع بخش کھیتی بونے کیلئے تجارتی پیمانے پر لیوینڈر کی کاشت کر رہے ہیں ، ڈوڈہ ضلع لیوینڈر فارمنگ میں ملک میں ایک رول ماڈل کے طور پر جانا جائے گا ۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف سیکٹروں میں چلائی جا رہی مختلف سی ایس ایس اسکیموں کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی گئی ۔ وزیر نے ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے شروع کی گئی ان تمام اسکیموں کا تفصیلی جائیزہ لیا جہاں انہوں نے ہر اسکیم کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ۔ اس موقع پر عوامی نمائندوں نے مختلف مسائل کو وزیر کے سامنے پیش کیا جنہوں نے جلد از جلد ازالے کیلئے متعلقہ افراد کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔ ڈاکٹر سنگھ نے متعلقہ محکموں کو تمام اسکیموں کے موثر نفاذ اور تمام اسکیموں کے تحت صد فیصد اہل استفادہ کنندگان کی کوریج کیلئے جوش اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے ضلع میں مختلف سی ایس ایس کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے اور مختلف سکیموں میں 90 فیصد سے زیادہ سیچوریشن حاصل کرنے کیلئے ڈوڈہ انتظامیہ کی تعریف کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اتل ڈولو نے باغبانی محکمہ کے کام کاج اور این اے ایف ای ڈی کے ساتھ معاہدے کا لیا جائیزہ

Next Post

تکنیکی ترقی ، اختراع معاشی ترقی اور سماجی بہبود کا ایک لازمی محرک/ لفٹینٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
تکنیکی ترقی ، اختراع معاشی ترقی اور سماجی بہبود کا ایک لازمی محرک/ لفٹینٹ گورنر

تکنیکی ترقی ، اختراع معاشی ترقی اور سماجی بہبود کا ایک لازمی محرک/ لفٹینٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS