Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

بھارت ترقی کی سمت میں مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے/مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

by Indian Times
13/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بھارت ترقی کی سمت میں مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے/مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ
چنئی، 12 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مادری زبان میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم دینے کی ضرورت کی پر زور حمایت کرتے ہوئے ہفتہ کے روز تمل ناڈو حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں پیش قدمی کرے، اور کہا کہ تمل سب سے قدیم زبان ہے اور ملک بھر میں بولی جاتی ہے اس پر فخر ہے۔مسٹر شاہ نے یہاں انڈیا سیمنٹس کی پلاٹینم جوبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمل ناڈو اس طرح کے کورسز تمل میں شروع کرتا ہے تو یہ بہت اچھا ہوگا کیونکہ یہ طلبائ کے لئے آسان ہوگا۔ساتھ ہی طلبائ اپنی مادری زبان میں تحقیق اور ترقی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم تمل میں اور تمل ناڈو حکومت کو اس کی قیادت کرنی چاہئے اور اسے شروع کرنا چاہئے۔ تمل سب سے قدیم زبان ہے اور پورے ملک کو اس پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تمل ناڈو کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیفنس کوریڈور جیسے مختلف پروجیکٹوں کی فہرست دی اور کہا کہ ریاستی اور مرکزی گرانٹس میں ٹیکس موڑنے میں پچھلے آٹھ سالوں کے دوران کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا، ”سب سے پہلے میں این سری نواسن (وائس چیئرمین اور انڈیا سیمنٹس کے ایم ڈی) اور ان کی ٹیم کو تہہ دل سے مبارکباد دینا چاہوں گا کیونکہ کوئی بھی ادارہ جو 75 سال مکمل کرتا ہے، آپ کو خود کو ایک لیڈر کے طور پر ثابت کرنا ہوتا ہے، یہ تب ہی ہوتا ہے تبھی 75 سال کا سفر مکمل ہوا۔“ انہوں نے کہا کہ”’اگر کوئی کمپنی 75 سال سے قائم ہے، تو یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ اس شعبے میں ایک لیڈر ہے۔“مسٹرشاہ نے کہا کہ ”کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بنیادی ضرورت بنیادی ڈھانچہ ہے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ضرورت سیمنٹ ہوگی۔ سیمنٹ کی پیداوار اچھے معیار کی ہونی چاہیے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ انڈیا سیمنٹس نے سیمنٹ کی صنعت نے میں شروع سے ہی اچھے معیار کے سیمنٹ بنایاہے اور 10 فیکٹریوں کے ساتھ ڈیرھ کروڑ ٹن سے زیادہ پیداوار کی ہے۔“انہوں نے کہا،”کہ ہمارا ملک ترقی کی سمت میں مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ آج مجھے یقین ہے کہ ہندوستان 2025 تک یقینی طور پر پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گی۔ میں یہ یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کیونکہ آٹھ سالوں میں ہندوستان کی معیشت صرف 11 سے گھٹ کر پانچ ہوگئی ہے۔“انہوں نے کہا،”حال ہی میں، مورگن اسٹینلی کی ایک رپورٹ ہے کہ 2027 میں ہندوستان عالمی معیشت میں تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔ اسے کوئی نہیں روک سکتا اور اس کے لیے بنیادی ڈھانچہ بہت اہم ہے۔“اس موقع پر حیوانات، ڈیری اور ماہی پروری کے مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن، تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، وزیر صنعت تھنگم تھینراسو اور آندھرا پردیش کے وزیر خزانہ بگنا راجندر ناتھ بھی موجود تھے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

تکنیکی ترقی ، اختراع معاشی ترقی اور سماجی بہبود کا ایک لازمی محرک/ لفٹینٹ گورنر

Next Post

ہم نے صفر کارنامے کےساتھ 2 لاکھ نوجوانوں کو قبروں میں دفن کردیا/ الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ہم نے صفر کارنامے کےساتھ 2 لاکھ نوجوانوں کو قبروں میں دفن کردیا/ الطاف بخاری

ہم نے صفر کارنامے کےساتھ 2 لاکھ نوجوانوں کو قبروں میں دفن کردیا/ الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS