Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لیفٹیننٹ گورنرکا کنونشن سے خطاب

by Indian Times
17/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنرکا کنونشن سے خطاب
جموں    انفو   لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کنونشن سینٹر میں عالمی جی آئی ایس دِن کے موقعہ پر منعقدہ جی آئی ایس پیشہ ور اَفراد ، سرکاری اَفسران ، کارباری اَفراد اور نوجوان طلباءکے کنونشن سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نئے چیلنجوں سے نمٹنے اور مواقع کے نئے افق کو تلاش کرنے کے لئے اُبھرتی ہوئی جی آئی ایس ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سوچ کی حوصلہ اَفزائی ، نئے جیو گرافک اِنفارمیشن سسٹم ( جی آئی ایس ) ٹولز کی ترقی ، دُنیا کی ایپلی کیشنز کاروبار حکومت او رمعاشرے میں ترقی کو تیز کر رہی ہےں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جی آئی ایس ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام مختلف شعبوں کو مواصلات کے نئے ٹولز پیش کررہا ہے اور موسم کی پیش گوئی ، شہری اور ٹرانسپورٹیشن کی منصوبہ بندی ، سلامتی ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ ، ٹیلی کام ، زراعت ، ماحولیات ، اثاثہ جات کے اِنتظام اور نیوی گیشن سروسز جیسے شعبوں میں زیادہ اَثر ڈال رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ملک بھر میں جی آئی ایس ٹیکنالوجی میں اِنقلاب لانے کے لئے گزشتہ 8برسوں میں متعارف کی گئی اِصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا،” وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جی آئی ایس اَب ترقیاتی منصوبہ بندی کی بنیادی مرکز بن گیا ہے اور وسیع پیمانے پر ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں اِستعمال کیا جاتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ روزانہ تقریباًایک ہزارجی آئی ایس ایپلی کیشنز پیشہ ور اَفراد ، محققین ، عام شہری زائد اَز 50 شعبوں میں مختلف چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنے کے لئے اِستعمال کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہری او رصنعتی منصوبہ بندی کی کارکردگی ، زراعت میں نئی اِصلاحات کے لئے بہتر فیصلہ سازی ، زمینی ریکارڈ کی جدید کاری ، سڑک کی حفاظت ، سمارٹ سٹی پروجیکٹوں ، پروڈیوسروں او ر مارکیٹ کو جوڑنے، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور معاشرے میں مساوات کو یقینی بنانے کے لئے جی آئی ایس متعارف کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں کا بھی اشتراک کیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جی آئی ایس جنگلات کی حدود کی نشاندہی ، جی آئی ٹیگنگ ، جموںوکشمیر گرین مہم ، ویٹ لینڈز کے تحفظ اور آبی ذخائر کی سنسس میں اہم کردار اَدا کر رہا ہے ۔اُنہوں نے اِس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ جاتی ترقی کے لئے دستیاب تمام معلومات کو یکجا کرنے کا واحد طریقہ جغرافیائی نقطہ نظر ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تازہ ترین او رپہلے کے اعداد و شمار کے تقابلی تجزیہ سے آبی ذخائر کی تجاوزات پر ایک رِپورٹ تیار کرنے کی ضرور ت پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ریموٹ سنسنگ ڈیپارٹمنٹ سے جموںوکشمیر میں 2815آبی ذخائر کی تازہ ترین سنسس کا اِستعما ل سیلاب کے خطرے والے علاقوں کی نقشہ سازی او رتمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مربوط اَنداز میں معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جی آئی ایس کی مدد سے ٹریفک حادثات سے حادثاتی مقامات اور ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی سے نمٹاجاسکتا ہے۔اُنہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو مشورہ دیا کہ وہ دُور دراز علاقوں میں نیٹ ورک ڈیزائن ، نیٹ ورک آپٹیمائزیشن او رڈیٹا بڑھانے میں جی آئی ایس کے اِستعمال کے لئے تعاون کریں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جی آئی ایس سکیموں کی بہتر منصوبہ بندی، آبادی اور ان کی ضروریات کے مطابق اثاثوں کی تقسیم میں مدد کرسکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ تمام شراکت داروں ، جی آئی ایس پروفیشنلوں ، ریسرچ سکالروں ، ایڈمنسٹریٹیو اَفسران کو ڈیٹا کیپ چیرنگ او رریموٹ سنسنگ کے بہترین اِستعمال کے لئے جی آئی ایس پر مبنی سائنسی فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جی آئی ایس کے فوائد اور معاشرے کی ترقی میں اِس کے مختلف اطلاق کے بارے میں لوگوں میں بیداری پھیلانے پر بھی زور دیا۔کمشنرسیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے محکمہ کی حصولیابیوں ااور مستقبل کے ایکشن پلان کے بارے میں جانکاری دی۔پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ ڈاکٹر موہت گیرا نے عالمی جی آئی ایس دن کے موقعہ پر اَپنی مبارک باد پیش کی اور جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے نئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر ریموٹ سنسنگ اِنفارمیشن سسٹم ۔ جے کے آر آئی ایس، ایک سپیشل ڈیٹا اِنفراسٹرکچر پہل اور جی ایس آے ایم ( گرام پنچایت سپیشل ایسٹس میپر ) موبائل ایپ کا آغاز کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ ماحولیات اور ریموٹ سنسنگ کی رِپورٹوں پر مبنی ” موسمیاتی تبدیلی کے موروثی خطرے کی تشخیص “ اور ” وولر جھیل اور اس کی فوری اندرونی نگرانی ۔ایک جغرافیائی نقطہ “ جاری کیا۔اُنہوں نے گرین لائف مقابلہ کے دوسرے ایڈیشن کا بھی اِفتتاح کیا اور جموں ریجن سے گرین لائف مقابلہ اوّل کے فاتحین کو مبارک باد دی۔اِس موقعہ پر ” چنارٹری “ پر پوسٹل کور بھی جاری کیا گیا۔اِس موقعہ پر پوسٹ ماسٹر جنرل جموں ریجن کرنل وِنود کمار،اِنتظامی سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ وِجے کمار بدھوری ، ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری محکمہ کان کنی امیت شرما، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں محترمہ اونی لواسا، ڈائریکٹر ایکولوجی، ماحولیات اور ریموٹ سنسنگ راکیش کمار، سینئر سائنسدان ، پروفیسروں ، ریسرچ سکالروں ، اَفسران ، مختلف سرکاری اور نجی شراکت داروں اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہر شہر فیصلہ کرے گا کہ وہ آنے والے ایم ٹی ایم پی کے دوران کیا بنانا چاہتا ہے / چیف سیکرٹری

Next Post

مرکزی وزارت ڈبلیو سی ڈی اور ڈی ایس ڈبلیو جے اینڈ کے کا سری نگر میں ’ جموںوکشمیر میں تحفظِ اطفال نظام کو مضبوط بنانے ‘پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزارت ڈبلیو سی ڈی اور ڈی ایس ڈبلیو جے اینڈ کے کا سری نگر میں ’ جموںوکشمیر میں تحفظِ اطفال نظام کو مضبوط بنانے ‘پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد

مرکزی وزارت ڈبلیو سی ڈی اور ڈی ایس ڈبلیو جے اینڈ کے کا سری نگر میں ’ جموںوکشمیر میں تحفظِ اطفال نظام کو مضبوط بنانے ‘پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS