روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کےلئے
سماجی تحفظ کے اقدامات میں اِضافہ مرکزی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل /مرکزی وزیر مملکت
سری نگر انفو مرکزی وزیر مملکت محنت و روزگار پیٹرولیم اور قدرتی گیس رامیشور تیلی نے کہا کہ روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں او رمحنت کش طبقے کے لئے سماجی تحفظ کے اقدامات میں اِضافہ مرکزی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے ٹیگور ہال سری نگر میں میڈیا اَفراد سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت جموں وکشمیر یوٹی میں عوام الناس کے فائدے کے لئے وزیر اعظم کی قیادت میں اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے کہا کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام شد و مد سے جاری ہے او رانہیں مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔وزیر مملکت نے میڈیا اَفراد کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو صفرسود پر قرضے فراہم کئے جارہے ہیں او ربے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے اِی۔ شرم کارڈ جاری کئے جاتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں 38 کروڑ اِی ۔شرم کارڈ جاری کرنے کے ہدف کو پورا کرنے کی خواہش رکھتی ہے جس میں 30کروڑ کارڈ پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں چائلڈ لیبر کا مسئلہ بھی وزارت کے ساتھ اُٹھایا جائے گا اور بروقت حل کیا جائے گا۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت محنت و روزگار پیٹرولیم اور قدرتی گیس رامیشور تیلی نے ٹریڈ یونین کوآرڈی نیشن سینٹر( ٹی یو سی سی) کے ایک ڈیلی گیٹ کنونشن میں شرکت کی جس میں مختلف ورکر یونین کے رہنماﺅں او راراکین نے حصہ لیااور مختلف محکموں میں عارضی ، موسمی اور دیگر کارکنوں کے زیر اِلتوا¿ مطالبات پر غور کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفود کو یقین دِلایا کہ جموںوکشمیر کی ورکنگ فورس سے متعلق مسائل کو مرکزی حکومت اور یوٹی اِنتظامیہ کے سامنے رکھا جائے گا تاکہ ان کے جلد تصفیہ ہو بالخصوص 61,000عارضی کارکنوں کو باقاعدہ بنایا جائے او رموسمی کارکنوں کی خدمات کو بروئے کار لایا جائے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت کو ملک کی دیگر ریاستوں کے برابر نظر ثانی شدہ شرحوں کے اجزا¿ کے مطابق کم سے کم اُجرت ایکٹ کو لاگو کرنے کے لئے آگاہ کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدام پرروشنی ڈالی۔ اُنہوں نے ٹریڈ یونین کوآرڈی نیشن سینٹر( ٹی یو سی سی) کی قیادت کو ان کے جائز مطالبات کے جلد اَز جلد حل کے لئے اَپنی وزارت سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت موصوف نے اِی ۔ شرم رجسٹریشن کیمپ کا بھی اِفتتاح کیا او راجولا سکیم کے مستفید کو منظوری نامہ جاری کیا۔اِس موقعہ پر جنرل سیکرٹری ٹریڈ یونین کوآرڈی نیشن سینٹر( ٹی یو سی سی)ایس پی تیواری ، صدر ٹریڈ یونین کوآرڈی نیشن سینٹر( ٹی یو سی سی)جے اینڈ کے سیّد غلام رسول گیلانی ، جے اینڈ کے نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے صدر محمد غفور ڈار ، جموںوکشمیر سول سوسائٹی فورم کے صدر غلام محمد ہمدرد اور جموںوکشمیر کے سینئر ٹریڈ یونین لیڈران کنونشن میں موجود تھے۔






