Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کا تاجروں اور ہوٹل والوں کےساتھ اِستفساری سیشن کا اِنعقاد

by Indian Times
19/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کا تاجروں اور ہوٹل والوں کےساتھ اِستفساری سیشن کا اِنعقاد

سری نگر   انفو    کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ” آزادی کا اَمرت مہا اُتسو“ کے ایک حصے کے طور پر آج جنوبی کشمیر کے تاجروں ، صنعت کاروں او رہوٹل والوں کے لئے ایک جی ایس ٹی اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا۔ڈاکٹر رشمی سنگھ نے شرکا¿ کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف مسائل کا جواب دیا اور یقین دِلایا کہ تمام حقیقی مسائل کا خیال رکھا جائے گا ۔اُنہوں نے اننت ناگ ، کولگام ، پلوامہ اور شوپیاں اَضلاع کے ایس ٹی اوز کو ایک رجسٹریشن مہم چلانے کی ہدایت دی۔کمشنر نے متعلقہ اَفراد کو آمدنی بڑھانے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے اور جی ایس ٹی ایکٹ کی تمام دفعات کے مناسب عمل آوری کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ریکوری شکیل مقبول نے شرکا¿ کو ٹیکس چوری اور حکومت کو ریونیو کے نقصان کا باعث بننے والی بد عنوانیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے ٹیکس کی ذمہ داری طبے کرنے کے لئے ناہل ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے اِستعمال او رہوٹلوں اور ٹریول ایجنٹوں کی جانب سے سپلائی کے قوانی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئی جی ایس ٹی واجبات کے اعلان کے مسائل کو نشان زد کیا جس سے حکومت جموںوکشمیر کو ریونیو کا نقصان ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے شرکا¿ کو جی ایس ٹی سے متعلق حالیہ تبدیلیوں اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکر پرویز رینہ نے شرکا¿ کو مقامی صنعتوں کے فروغ کے لئے حکومت کی جانب سے دستیاب مختلف ٹیکس ریمبر سمنٹ سکیموں سے متعلق فوائد اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔اِس سیشن میں ہوٹلیئر ایسو سی ایشن پہلگام ، ٹریڈرس فیڈریشن جنوبی کشمیر ، جنوبی کشمیر کے ٹیکس دہندگان ، کنٹریکٹروں ، مینو فیکچررس ایسو سی ایشن آف جنوبی کشمیر اور دیگر شراکت داروں کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے سی جی ایس ٹی ، ایس جی ایس ٹی اور آئی جی ایس ٹی کے اجزا¿ ،بِلنگ کے عمل میں وغیرہ سے متعلق موجود سینئر اَفسران کے سامنے خدشات کا اِظہار کیا اور سوالات اُٹھائے ۔صدر پہلگام ہوٹلیئر ایسو سی ایشن جاوید برزہ نے تجویز پیش کی کہ موجودہ ہوٹلوں کو بھی نئے ہوٹلوں کو دی جانے والی مراعات کے تحت فائدہ حاصل کرنا چاہیے جنہیں صنعت قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد ان کے شعبے کو مزید فروغ دینا ہے۔پنجابی رسوئی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان کاروبار ی گرپریا کور نے کہا،” ہم واقعی معلومات کے اِس تبادلے کی تعریف کرتے ہیں اور یہ ہمیں غلط معلومات کا شکار ہونے سے روکے گا۔“پلائیووڈاِنڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر ایاز احمد منسی نے علاقے میں غیر رجسٹرڈ ڈیلروں کے ٹیکس کے عمل کو چھوڑنے اور اِس طرح کی بد دیانتی کی وجہ سے رجسٹرڈ ڈیلروں سے پیدا ہونے والے نقصان پر تشویش کا اِظہا ر کیا۔ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( انفورسمنٹ ) جنوبی کشمیر شاہنواز شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( ٹیکنیکل) وسیم راجہ ، پروگرامروجاہت محمود اور ریاستی محکمہ ٹیکس کے دیگر اَفسران نے شرکا¿ کے سوالات کے جوابات دئیے جن میں جی ایس ٹی کی ادائیگی ، انوئسنگ ، غیر رجسٹر ڈ ڈیلروں سے موصول ہونے والی سپلائز وغیرہ شامل ہیں۔بعد میں اننت ناگ ، کولگام ، شوپیاں اور پلوامہ اَضلاع کے سٹیٹ ٹیکسز اَفسران کے ساتھ ایک اِجلاس منعقد ہوا۔ جن حلقوں کا جائزہ لیا گیااُنہوں نے آج تک اَپنے ہدف کے حصول کو پیش کیا۔اِس موقعہ پر محکمہ کا پہلا نیوز لیٹر بھی جاری کیا گیا جس میں جی ایس ٹی اور محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات سے متعلق اَپ ڈیٹس سامنے آئے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کی تیاریوں کا لیاجائزہ

Next Post

سیکرٹری صحت نے ” نیچرو پیتھی ایک انٹیگریٹیو میڈیسن “ کے موضوع پر سمینار کا کیا افتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری صحت نے ” نیچرو پیتھی ایک انٹیگریٹیو میڈیسن “ کے موضوع پر سمینار کا کیا افتتاح

سیکرٹری صحت نے ” نیچرو پیتھی ایک انٹیگریٹیو میڈیسن “ کے موضوع پر سمینار کا کیا افتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS