Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سیکرٹری صحت نے ” نیچرو پیتھی ایک انٹیگریٹیو میڈیسن “ کے موضوع پر سمینار کا کیا افتتاح

by Indian Times
19/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری صحت نے ” نیچرو پیتھی ایک انٹیگریٹیو میڈیسن “ کے موضوع پر سمینار کا کیا افتتاح

جموں  انفو       آیوش ڈائریکٹوریٹ نے گورنمنٹ آیورویدک ہسپتال جموں میں 5 واں قومی نیچرو پیتھی ڈے منایا ۔ ہسپتال نے ” نیچرو پیتھی ایک انٹیگریٹیو میڈیسن “ تھیم کے طور پر ایک روزہ سیمنار منعقد کیا ۔سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم ( ایچ اینڈ ایم ای ) بھوپندر کمار مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس انکیتا کار اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں ۔ آیوش برادری سے اپنے خطاب میں سیکرٹری نے 5 ویں قومی نیچرو پیتھی ڈے پر پورے آیوش برادری کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کے آیوش نظام کے پُر جوش وکیل بنیں تا کہ یو ٹی بھر میں آیوش صحت خدمات کی ایک بڑے پیمانے پر تحریک شروع کی جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان فلاح و بہبود کی مداخلتوں کو روائتی نگہداشت کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہئیے کیونکہ ذیابیطس، کینسر ، میٹا بولک ڈس آرڈرز جو کہ عالمی چیلنجزکے طور پر ابھر رہے ہیں ۔ نیچرو پیتھی ایک طرز زندگی پر مبنی صحت اور تندرستی کا نقطہ نظر ہونے کے ناطے NCDs کے صحت عامہ کے خطرے کو لاگت سے موثر انداز میں روکنے میں ایک طویل سفر طے کر سکتی ہے ۔ سیکرٹری موصوف نے انکیتا کار اور ڈائریکٹر آیوش جموں و کشمیر کی موجودگی میں گورنمنٹ آیورویدک ہسپتال کے زیر اہتمام نیچر کیور نمائش کا بھی افتتاح کیا ۔ انہوں نے نیچرو پیتھی کے مختلف طریقہ علاج جیسے ڈائیٹو تھراپی ، میگنیٹو تھراپی ، ہیلیو تھراپی ،مُڈ تھراپی ، ہائیڈرو تھراپی ، ایکیو پریشر ، ایکیو پنکچر ، آئی ای سی اور نیچرو پیتھی پر بی سی سی میٹریل کی نمائش کرنے والے اسٹالز کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری موصوف نے ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جے اینڈ کے کے آفیشل لوگو کی نقاب کشائی کی ، جو محکمہ کی نئی مشہور شناخت ہے ۔ انہوں نے آیوش صحت اور تندرستی کے مراکز میں قومی آیوش مشن کے اجزاءکو نافذ کرنے میں ان کی قابل ستائش کوششوں کیلئے جموں ڈویژن کے ہر ایک ضلع سے 10 بہترین آیوش صحت اور تندرستی مراکز کو بھی مبارکباد دی ۔ بعد میں سیکرٹری نے سرکاری آیورویدک ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے مختلف وارڈوں کے کام کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے سرکاری آیورویدک ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور مریضوں کو خدمات کی فراہمی کی ستائش کی ۔ انکیتا کار نے اس نمائش کے انعقاد کیلئے آیوش ٹیم کی محنت کی تعریف کی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آیوش کو صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ، اسٹارٹ اپس اور آیوش انٹر پرنیور شپ میں فلاح و بہبود کے مراکز کے قیام پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے ۔ ڈائریکٹر آیوش جموں و کشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ نے سیکرٹری کو کمیونٹی میں مجموعی دیکھ بھال اور مکمل صحت کیلئے آیوش نظام صحت کے فروغ اور پرچار میں ڈائریکٹوریٹ کی مختلف کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔ اس پروگرام میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کا تاجروں اور ہوٹل والوں کےساتھ اِستفساری سیشن کا اِنعقاد

Next Post

سی ایس ایس کے تحت 239361 کاموں کو مکمل کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اچھی حکمت عملی بنائیں / چیف سیکرٹری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سی ایس ایس کے تحت 239361 کاموں کو مکمل کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اچھی حکمت عملی بنائیں / چیف سیکرٹری

سی ایس ایس کے تحت 239361 کاموں کو مکمل کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اچھی حکمت عملی بنائیں / چیف سیکرٹری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS