Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

سی ایس ایس کے تحت 239361 کاموں کو مکمل کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اچھی حکمت عملی بنائیں / چیف سیکرٹری

by Indian Times
19/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سی ایس ایس کے تحت 239361 کاموں کو مکمل کرنے کے
ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اچھی حکمت عملی بنائیں / چیف سیکرٹری

 

جموں انفو    چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام انتظامی سیکریٹریوں بشمول ڈپٹی کمشنروں اور دیگر سیکٹرل سربراہوں سے کہا کہ وہ مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں ( سی ایس ایس ) کے تحت دو لاکھ سے زیادہ کاموں کے ہدف کو مکمل کرنے کیلئے اچھی طرح سے منصوبہ بندی کریں اور مناسب حکمت عملی بنائیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ 2022-23 کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لینے کے دوران دیں ۔ اجلاس میں انتظامی سیکریٹریز ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور چیف پلاننگ آفیسرز کے علاوہ ڈی جی بجٹ ، محکمہ پلاننگ کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ اہداف کو بروقت حاصل کرنے کیلئے روڈ میپ بنائیں ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کیپیکس کو اسکیم کے مطابق حصوں میں تقسیم کرنے اور ان میں سے ہر ایک کے تحت کی گئی کارکردگی کا جائیزہ لینے پر زور دیا ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ان اسکیموں کے تحت کئے گئے کاموں کی تعداد پر نظر رکھیں اور ان تمام کو مکمل کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ تقریباً 100 ایسی اسکیمیں ہیں جن میں سے ہمیںبیشتر کے تحت فنڈز تک رسائی حاصل کرنی تھی ۔ انہوں نے پہلے سے جاری کردہ حصص کو موثر طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا تا کہ محکموں کے ذریعے اگلی قسطوں تک رسائی حاصل کی جا سکے ۔ انہوںنے پلاننگ افسران کو ہدایت دی کہ وہ بدلے ہولئے منصوبہ بندی کے منظر نامے کو سمجھیں تا کہ وہ اپنے کام کو بہتر بنا سکیں ۔ انہوں نے انتظامی سیکریٹریوں اور ڈی سیز سے بھی کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً جائیزہ اجلاس منعقد کریں تا کہ درپیش رکاوٹوں کو آسانی سے دور کیا جا سکے ۔ انہوں نے ہر ایک ڈی سی سے پلان کے سائز ، ریلیز اور آج تک ہونے والے اخراجات کے بارے میں پوچھا ۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے کاموں کی تعداد اور تیسری سہ ماہی کے آخر تک ان کاموں کی تعداد کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ چیف سیکرٹری نے آزادی کا امرت مہوتسو ( اے کے اے ایم )، سوچھ گرامین وغیرہ جیسے فلیگ شپ پروگراموں کے تحت ہر ضلع کی کارکردگی کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ اے کے اے ایم کے تحت متعلقہ سرگرمیوں کو اپ لوڈ کرنے کے عمل کو تیز کریں اور فیڈ بیک کے معیار کو بھی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ” سوچھ گرامین “ کے تحت صفائی ستھرائی کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے سے کہا کہ وہ ہر گاو¿ں میں گھر گھر جمع ہونے والے کچرے کو الگ کرنے کیلئے ڈمپنگ سائٹ کی نشاندہی کو یقینی بنائیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت نے ” نیچرو پیتھی ایک انٹیگریٹیو میڈیسن “ کے موضوع پر سمینار کا کیا افتتاح

Next Post

 دہشت گردی کے عالمی خطرے سے نمٹنے میں مبہم نقطہ نظر کی کوئی جگہ نہیں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بھارت کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا وزیر اعظم مودی

 دہشت گردی کے عالمی خطرے سے نمٹنے میں مبہم نقطہ نظر کی کوئی جگہ نہیں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS