Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

وزیر اعظم مودی نے گرین فیلڈ ہوائی اڈے ’دونی پولو ہوائی اڈہ ‘ کا کیاافتتاح

by Indian Times
20/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم مودی نے گرین فیلڈ ہوائی اڈے ’دونی پولو ہوائی اڈہ ‘ کا کیاافتتاح
سرینگر 19نومبر    /سی این آئی    /   وزیر اعظم نریندر مودی نے ایٹانگر میں دونی پولو ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور 600 میگا واٹ کے حامل کامینگ پن بجلی اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد فروری 2019 میں خود وزیر اعظم کے ذریعہ رکھا گیا تھا۔ وبائی مرض کی وجہ سے درمیان میں پیدا ہوئیں چنوتیوں کے باوجود، ایک چھوٹی سی مدت میں ہی ہوائی اڈے کا کام مکمل کر لیا گیا۔سی این آئی کے مطابق اس موقعہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اروناچل کے اکثر کیے گئے اپنے دوروں کو یاد کیا اور بڑے پیمانے پر منعقد کیے جا رہے آج کے پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے اپنی ریاست کی ترقی کے لیے اروناچل پردیش کے عوام کی عہدبندگی کی ستائش کی۔انہوں نے اروناچل کے عوام کی خوش مزاجی اور نظم و ضبط کی پابندی سے متعلق ان کی عادات کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کام کاج کے تبدیل شدہ رواج کا ذکر کیا ، جس کے تحت وہ ایک پروجیکٹ کے سنگ بنیاد رکھنے اور اس کے آغاز کی روایت قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ہوائی اڈے کا افتتاح ان ناقدین کو زبردست جواب ہے جنہوں نے اس ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھے جانے کو ایک سیاسی شعبدہ بازی قرار دینے کی کوشش کی تھی۔ وزیر اعظم نے سیاسی ماہرین سے اپنا طرز فکر تبدیل کرنے اور ریاست کے ترقیاتی کاموں کو سیاسی فوائد کی عینک سے دیکھنا بند کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنی بات پر زور انداز میں پیش کرنے کے لیے اس حقیقت کا ذکر کیا کہ یہ ریاست نہ تو انتخابات کے عمل سے گزر رہی ہے اور نہ ہی ریاست میں مستقبل میں کوئی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ حکومت کی ترجیح ریاست کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”میں اپنے دن کا آغاز ابھرتے ہوئے سورج کی ریاست سے کر رہا ہوں اور میں اپنے دن کا اختتام دمن میں کروں گا جہاں سورج غروب ہوتا ہے اور درمیان میں، میں کاشی میں رہوں گا۔“وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد کے دور میں، شمال مشرقی خطے نے بے حسی اور بے توجہی کا رویہ برداشت کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی جی کی حکومت کے دوران اس خطے پر توجہ مرکوز کی گئی اور شمال مشرق کے لیے ایک علیحدہ وزارت تشکیل دی گئی۔ بعد ازاں، یہ رفتار کہیں کھو گئی۔ لیکن 2014 کے بعد ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ ”اس سے پہلے، دوردراز واقع سرحدی مواضعات کو آخری گاﺅں سمجھا جاتا تھا۔ ہماری حکومت نے ان سرحدی علاقوں کے مواضعات کو ملک کا اولین گاﺅں تسلیم کرکے کام کیا۔ خواہ سیاحت ہو یا تجارت، ٹیلی مواصلات ہو یا کپڑے کی صنعت، شمال مشرق کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ “وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، ”خواہ ڈرون تکنالوجی ہو یا کرشی ا±ڑان، خواہ ہوائی کنکٹیویٹی ہو یا بندرگاہ کنکٹیویٹی، حکومت نے شمال مشرق کی ترقی کی ترجیحات طے کی ہیں۔“ وزیر اعظم نے اس خطے میں انجام دیے گئے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے طویل ترین پل، طویل ترین ریل روڈ پل، ریل لائن کنکٹیویٹی اور شاہراہوں کی ریکارڈ تعمیرات کی مثالیں پیش کیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ”یہ توقعات اور امنگوں کا نیا دور ہے اور آج کا پروگرام بھارت کے نئے نقطہ نظر کی ایک بہترین مثال ہے۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت کسی بھی ملک کو اکساتا نہیں / راجناتھ سنگھ

Next Post

جموں وکشمیر کی معیشت اَب کافی مضبوطی سے ترقی کر رہی ہے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیر کی معیشت اَب کافی مضبوطی سے ترقی کر رہی ہے

جموں وکشمیر کی معیشت اَب کافی مضبوطی سے ترقی کر رہی ہے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS