Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اَتل ڈولو نے خریف 2023ءکیلئے مائیکرو اِریگیشن اور آبپاشی صورتحال کا جائزہ لیا

by Indian Times
26/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈولو نے خریف 2023ءکیلئے مائیکرو اِریگیشن اور آبپاشی صورتحال کا جائزہ لیا
جموں/انفو /  ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سیکرٹریٹ جموں میں خریف 2023ءکے لئے مائیکرو اریگیشن اور آبپاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سینئر اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا بھی موجود تھے۔میٹنگ میں پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا ( پی ایم کے ایس وائی ) ،تین برس کے لئے مائیکرو اریگیشن فنڈ ( ایم آئی ایف) اور جموںوکشمیر کے کسانوں کو درپیش دیگر آبپاشی سے متعلق مسائل کے علاوہ 2023-2024ءکے بجٹ تخمینہ منصوبہ سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال ہوا۔ڈائریکٹر محکمہ زرعی پیداوار کشمیر نے میٹنگ کو 2022ءسے قبل مختلف متعلقہ محکموں اور وزارتوں کی کمپونٹ وائز سرگرمیوں،سال 2022-23 ءکے لئے پی ایم کے ایس وائی کے فی ڈراپ مور کراپ ( پی ڈی ایم سی ) جزو کے تحت مجوزہ سالانہ ایکشن پلان کے بارے جانکاری دی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پی ایم کے ایس وائی سکیم2015ءمیں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد آبپاشی میں سرمایہ کاری کو کنورجنس کرنا، آبپاشی تک رَسائی کو بڑھانا اور درست آبپاشی کو اَپنانا ، کھیتی پر پانی کے اِستعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانا،پانی کا تحفظ، گراﺅنڈ واٹر ریچارج اور توسیعی سرگرمیاںہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے متعلقہ محکموں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ صوبہ جموں میں یکم مارچ اور صوبہ کشمیر میں یکم اپریل تک نہروں کی صفائی کو یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے اَفسران سے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کے ہرگاﺅں میں نہروں تک پانی کو پہنچانا یقینی بنائیں۔اُنہوں نے محکمہ زراعت جموںوکشمیر کے ڈائریکٹر وں کو سی اِیز اریگیشن ایف سی جموںوکشمیر کی مدد سے محکمہ دیہی ترقی کی مشاورت کے ساتھ آبپاشی شیڈول تیار کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ شیڈول سے پانی اِستعمال کرنے والوں بالخصوص کاشت کار طبقے کو مدد ملے گی۔دونوںصوبوں کے چیف انجینئران آبپاشی اور اے پی ڈی کے ڈائریکٹروں کو پی ایم گتی شکتی سکیم کے تحت اودھمپور اور بارہمولہ اضلاع کے لئے پروجیکٹ پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اگر پروجیکٹوں کو کامیابی سے شروع کیا جاتا ہے تو انہی پروجیکٹوںکو یونین ٹیریٹری کے دوسرے اضلاع میں بھی اپنایا جائے گا تاکہ ان اضلاع میں زیادہ سے زیادہ علاقوں کو سیراب کیا جا سکے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سیوک ،ڈائریکٹر سی اے ڈی جموں راجندر سنگھ تارا، چیف اِنجینئر آئی اینڈ ایف سی جموں اور دیگر متعلقہ اَفسران کے علاوہ ڈائریکٹر زراعت کشمیر اقبال چودھری اور زراعت اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کی پروبیشنری ڈی وائی ایس پی کے ساتھ بات چیت

Next Post

ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے میگا جاب فئیر کا کیا اِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے میگا جاب فئیر کا کیا اِفتتاح

ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے میگا جاب فئیر کا کیا اِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS