عالمی برادری شدت پسندی کے خلاف متحد ہوجائیں /وزیر اعظم مودی
سرینگر25نومبر /سی این آئی /وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں لچت بارپھوکن کے 400 ویں یوم پیدائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو آزادی کے بعد غلط طور پر لکھی گئی تاریخ کو تبدیل کرنا چاہئے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت اپنے اقتداراعلیٰ اور سا لمیت کے تحفظ کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرحدوں کے تئیں بھارت کے نظریہ اور رویہ میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت اپنے اقتداراعلیٰ اور سا لمیت کے تحفظ کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرحدوں کے تئیں بھارت کے نظریہ اور رویہ میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ غلامی کی داستان نہیں ہے۔ البتہ یہ بہادری، قربانیوں اور جاں بازی کی تاریخ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ آزادی کے بعد غلط طور لکھی تاریخ کو تبدیل کریں۔ لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ایسا ہوا نہیں ہے۔ البتہ انھوں نے کہا کہ ملک برطانیہ حکمرانی کے بعد کی گئی غلطیوں کو اب سدھار رہے ہیں۔اس موقعے پر پڑوسی ممالک کی نکتہ چینی کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جو بھارت کی زمین کی طرف دیکھرہے ہیں ا±نہیں منہ توڑ جواب مل رہا ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے پچھلے سال پلوامہ حملے کے بارے میں اپوزیشنپارٹیوں کے مبینہ موقف پر ا±ن کی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حملے میں 40سے زیادہ نیم فوجی دستوں کے اہلکار مارے گئے تھے تو ان پارٹیوں کو کوئی دکھ نہیں ہوا۔پی ایم مودی نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرےکے خلاف متحد ہو جائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ د±نیا میں امن و خوشحالی کےلئے عالمی برادریکے درمیان اتحاد ضروری ہے۔ ا±نہوں نے عوام سے اپیل کی وہ ملک کے امن اور خوشحالی اورایک بھارت۔شریشٹھ بھارت کے حصول کےلئے متحد ہو جائیں۔ نئی دلی میں لچت بار پھوکن کے 400 ویں یوم پیدائش سے متعلق اختتامی تقریب سے خطاب کرتے مودی نے کہا کہ لچت بارپھوکن نے ہمیںاپنے کاموں کے ذریعے وطن پرستی کا درس دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد خارجیدراندازوں کے خلاف زبردست طریقے سے لڑے اور ان کی ہمت کی وجہ سے ہی ہماری ثقافت اورتہذیب برقرار ہے۔ انھوں نے کہا کہ لچت بار پھوکن ملک کے ایک عظیم جنگجو تھے۔ مودی نے کہا کہ ہمیں کسی نے بھی تلوار کی طاقت سے شکست نہیں دی اور شمال مشرقی خطہ اس کی بہترین مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ لچت بارپھوکن کی زبردست کمان کے تحت Ahom سلطنتنے مغلوں کو شکست دی اور اورنگزیب سے گوہاٹی کو چھین لیا۔ انھوں نے کہا کہ سرائے گھاٹکی لڑائی بھی، لچت بارپھوکن کی، مادر وطن سے محبت کا ثبوت ہے۔ اس موقع پر اظہار خیالکرتے ہوئے مرکزی وزیر سربا نند سونوال نے لچت بار پھوکن کو بہادری کی علامت قرار دیا۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کے عوام لچت کی بہادری کا مزید مطالعہ کریں گے۔ شمالمشرق کی ترقی کےلئے وزیراعظم نریندر مودی کے رول کو سراہتے ہوئے جناب سونووال نے کہاکہ یہ جناب مودی کی شخصیت ہی ہے، جو خطے کی بہتری کے لئے لگاتار کام کررہی ہیں۔






