راجناتھ سنگھ کامشترکہ سکیورٹی کی حد تک مثالی طور پر وسعت دینے پر زور
سرینگر25نومبر//سی این آئی/ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت بحرالکاہل خطے کی اہمیت، عالمی برادری کی اقتصادی ترقی کے لئے برقرار ہے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ آب و ہوامیں تبدیلی کووڈ وبا اور عام سہولتوں سے بڑے پیمانے پر محرومی کی وجہ سے درپیش چیلنجوںسے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ سبھی ملکوں کو ان چیلنجوں سے، جنگ اور تنازعات کے تباہ کن اثرات سے متاثر ہوئے بغیر نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کریں۔سی این آئی کے مطابق نئی دلّی میں آج بھارت بحرالکاہل علاقائی مذاکرات 2022 سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بالی میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں موجود عالمی رہنماو¿ں نے وزیر اعظم نریندر مودیکے ا±س پ±رعزم پیغام کی وکالت کی تھی کہ جنگ کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔ انھوں نے مشترکہ سکیورٹی کو مشترکہ مفادات اور مشترکہ سکیورٹی کی حد تک مثالی طور پر وسعت دینے پر زوردیا۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگر سکیورٹی صحیح معنیٰ میں ایک مشترکہ ادارہبن جاتی ہے، تو ایک مفید عالمی نظام تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتبحر الکاہل خطہ عالمی برادری کے اقتصادی فروغ کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انھوںنے کہا کہ صدیوں پرانے ایک مقام سے دوسرے مقام تک جانے والے سمندری راستوں سے کاروبارکو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے بھارت-بحرالکاہل خطے کے احتراممیں آسیان کی مرکوزیت کی اہمیت کو نمایاں کیا ہے۔






