Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شہریوں کو حکمرانی کی بہتر فراہمی کیلئے بڑی پیش رفت کی جا رہی ہے / ڈاکٹر جتیندر سنگھ

by Indian Times
27/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شہریوں کو حکمرانی کی بہتر فراہمی کیلئے بڑی پیش رفت کی جا رہی ہے / ڈاکٹر جتیندر سنگھ
جموں    انفو   / مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) سائنس اور ٹیکنالوجی ، ارتھ سائنسز ، ایم او ایس پی ایم او ، پرسنل ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں شہریوں کو گورننس کی بہتر فراہمی کیلئے آئی ٹی اور نئے دور کی ٹیکنالوجیز کے میدان میں بڑی پیش رفت کی جا رہی ہے ۔ جموں و کشمیر کے کٹرہ میں NCeG کے سلور جوبلی ایڈیشن پر 25 ویں نیشنل کانفرنس آن ای ۔ گورننس ( NCeG ) کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اچھی حکمرانی کا حتمی مقصد عام لوگوں کی زندگی میں آسانی لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ضرورت کو ترجیح دی ہے اور اس کو فورننس کے ہر پہلو میں شامل کیا ہے اور تمام شعبوں میں شمولیتی ترقی کو بڑھانے کا عہد کیا ہے ۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ ( ڈی اے آر پی جی ) اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ( Meity ) حکومت ہند ریاستی حکومت جموں و کشمیر کے اشتراک سے 26 اور 27 نومبر 2022 کو کٹرہ جموں و کشمیر میں ” شہریوں ، صنعت اور حکومت کو قریب لانا “ کے موضوع پر 25 ویں قومی کانفرنس آن ای گورننس ( NCeG ) کا انعقاد کر رہی ہے ۔ کانفرنس کے موضوع ” شہریوں ، صنعت اور حکومت کو قریب لانا “ پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ہم جس دور میں رہتے ہیں اس میں یہ بالکل ضرورت بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق ،ا کیڈمیا ، صنعت اور اسٹارٹ اپس کے درمیان قریبی ہم آہنگی ہی ہندوستان کیلئے اصطلاح کے صحیح معنوں میں خود انحصاری ( آتم نربھر ) بننے کا راستہ ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ویب 3.0 مصنوعی ذہانت اور باقاعدہ ٹیک ڈسٹرکشنز کے ساتھ بڑھتے ہوئے ڈیجٹائیزیشن کے دور میں وزیر اعظم مودی کے ہندوستان کے Techade کے وژن کو بھر پور اور تمام وسیع ڈیجٹل پش کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام شرکاءاور سٹالورٹس پر زور دیا کہ وہ دو روزہ مباحثے میںحصہ لیں اور ان سوالات پر توجہ مرکوز کریں جو ہندوستان کو اگلی دہائی کی تیز رفتار ترقی کی طرف لے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری حکومت میں ڈیجٹل گورننس پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر غور کریں کہ حکومت کو ہندوستان کے ہر شہری کیلئے زیادہ قابل رسائی بنانے کیلئے کیا کرنا پڑے گا ، ہم ریاست کے ساتھ مل کر ایک زیادہ شفاف اور حقیقی وقت میں شکایات کے انتظام کا نظام کیسے بنا سکتے ہیں ۔ اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ NCeG یومِ دستور کی تقریبات کے ساتھ مل رہا ہے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے افتتاحی اجلاس میں تمام شرکاءکے ساتھ آئین کی تمہید پڑھ کر سُنائی ۔ سیکرٹری ڈی اے آر پی جی مسٹر وی سری نواسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ” زیادہ سے زیادہ حکمرانی ، کم از کم حکومت “ کی پالیسی کی نمائندگی ڈیجٹل طور پر بااختیار قوم ، ایک ڈیجٹل طور پر بااختیار شہری اور ڈیجٹل طور پر تبدیل شدہ ادارہ کرتی ہے ۔ سیکرٹری نے مزید کہا کہ 2014 سے 2022 کی مدت میں حکومت نے ڈیجٹل تبدیلی لائی ہے جسے ہندوستان کی دیہی آبادی نے جن دھن ، آدھار ، یو پی آئی اور بیم ایپلی کیشن ، آروگیہ سیٹو ایپ وغیرہ کے ذریعے قبول کیا ہے ۔ جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کٹرہ میں ای ۔ گورننس پر 25 ویں قومی کانفرنس کی میز بانی کرنا جموں و کشمیر یو ٹی کیلئے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے جو جموں و کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں کے آثار کو ظاہر کرتا ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ جموں و کشمیر نے امرت سروور ، اے کے اے ایم ، پی ایم جی ایس وائی ، زراعت کی آمدنی ، کاروبار کرنے میں آسانی ، زمینی ریکارڈ کی ڈیجٹائیزیشن ، زمینی پاس بُکس فراہم کرنے میں امتیازی کارکردگی کے ساتھ ای ۔ گورننس میں سنگِ میل حاصل کئے ہیں جو شفافیت ، ٹیم ورک اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈی اے آر پی جی ، جوائینٹ سیکرٹری ڈی اے آر پی جی ، وی سی ایس ایم وی ڈی یو اور دیگر محکموں کے کئی سینئر افسران اور ریٹائیرڈ بیورو کریٹس نے افتتاحی اجلاس میں حصہ لیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

راجناتھ سنگھ کامشترکہ سکیورٹی کی حد تک مثالی طور پر وسعت دینے پر زور

Next Post

28 نومبر سے ہفتہ بھر کا شہری جن ابھیان ،5 دسمبر سے دو روزہ ایم ٹی ایم پی ۔ 2.0 منعقد ہو گا / دھیرج گپتا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
28 نومبر سے ہفتہ بھر کا شہری جن ابھیان ،5 دسمبر سے دو روزہ ایم ٹی ایم پی ۔ 2.0 منعقد ہو گا / دھیرج گپتا

28 نومبر سے ہفتہ بھر کا شہری جن ابھیان ،5 دسمبر سے دو روزہ ایم ٹی ایم پی ۔ 2.0 منعقد ہو گا / دھیرج گپتا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS