Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر بٹھناگر نے پی پی ایس جی سی ڈبلیو گاندھی نگر میں ایڈز کے عالمی دن کے پروگرام سے کیا خطاب

by Indian Times
02/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر بٹھناگر نے پی پی ایس جی سی ڈبلیو گاندھی نگر میں ایڈز کے عالمی دن کے پروگرام سے کیا خطاب
جموں    انفو     لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے کہا کہ ایڈز کے اس عالمی دن پر ہم سب کو اس ایڈز سے لڑنے اور اپنے معاشرے میں اس خاموش قاتل کو ختم کرنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہئیے ۔ مشیر نے یہ باتیں یہاں پدم شری پدم سچدیو ( پی پی ایس ) گورنمنٹ پی جی کالج فار ویمن ( جی سی ڈبلیو ) گاندھی نگر میں عالمی یومِ ایڈز پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس پروگرام کا اہتمام جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی ( جے کے اے سی ایس ) نے پدم شری پدم سچدیو گورنمنٹ پی جی کالج فار ویمن کے ساتھ مل کر کیا تھا جس کا عنوان ” مساوات : ایچ آئی وی کے خاتمے کیلئے مساوات کا حصول “ تھا ۔ طلباء، طبی محققین ، ڈاکٹروں ، کالج فیکلٹی اور محکمہ صحت کے دیگر سینئر افسران کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے میں ایک طویل فاصلہ طے کیا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ شخص امید اور اعتماد کے ساتھ ایک نتیجہ خیز زندگی گزارے اور اس لئے یہ ہمارا پختہ عزم ہونا چاہئیے کہ ہم متاثرہ افراد کو ہر ممکن ہینڈ ہولڈنگ فراہم کریں گے اور انہیں معمول کی زندگی گزارنے میں مدد کریں گے ۔ اس پروگرام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ تھیم مساوات اور انسانی حقوق کے پیغام پر زور دیتا ہے اور اس لئے ہمیں اس بیماری سے جڑے بدنما داغ کو دور کرنے کیلئے پرعزم ہونا چاہئیے تا کہ متاثرہ افراد ٹیسٹ اور علاج کیلئے آگے آئیں ۔ مشیر بٹھناگر نے کہا ” اس بیماری کے پھیلاو¿ کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے جُڑی بدنامی کو کم کرنے میں طلباءکا بہت بڑا کردار ہے ۔ “ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم بھوپندر کمار نے کہا کہ جب ایڈز کی بات آتی ہے تو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی ایک چیلنج ہے اور اس لئے ایڈز سے متاثرہ افراد کے مسائل سے نمٹنے کے دوران صحت کی دیکھ بھال تک سستی اور مساوی رسائی ہمارا بنیادی عزم ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بروقت آگاہی اور صحیح طریقے سے متاثرہ افراد کا علاج کیا جائے تو اس بیماری کا کافی حد تک مقابلہ کیا جا سکے گا ۔ پروگرام کے دوران مشیر بٹھناگر نے جے کے اے سی ایس کے ایس او سی ایچ پورٹل کو بھی ای لانچ کیا جو مریضوں کے بہتر انتظام کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا ۔ مشیر نے بچوں میں بیبی کٹس اور دیگر ذاتی حفظان صحت کی مصنوعات بھی تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، ڈائریکٹر آیوش جموں و کشمیر ، پرنسپل جی ایم سی جموں ، نئے قائم ہونے والے میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز ، ایڈیشنل سی ایم او جے کے اے سی ایس ، محکمہ صحت کے سینئر افسران ، طبی محققین ، ڈاکٹرز ، کالج کی فیکلٹی اور بڑی تعداد میں طلباءموجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جے جے ایم کے تحت کئے گئے کاموں کی صد فیصد تصدیق کو یقینی بنائیں / چیف سیکرٹری

Next Post

اتل ڈولو نے جموں میں بھیڑ پالنے کی تکنیکی ورکشاپ کا کیا افتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اتل ڈولو نے جموں میں بھیڑ پالنے کی تکنیکی ورکشاپ کا کیا افتتاح

اتل ڈولو نے جموں میں بھیڑ پالنے کی تکنیکی ورکشاپ کا کیا افتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS