Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لیفٹنٹ گورنر نے ریاسی کے پونی میں امر جوان شوریہ استھل کا کیا افتتاح

by Indian Times
02/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر نے ریاسی کے پونی میں امر جوان شوریہ استھل کا کیا افتتاح

ریاسی   انفو      لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پونی ریاسی میں امر جوان شوریہ استھل کا افتتاح کیا اور پرم پوجیہ سنت بالک یوگیشور داس جی مہاراج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے ویر ستمب پر پھول چڑھائے اور شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد کہا ” ویر ناریس ، ہمارے سابق فوجیوں کو سلام اور ان تمام شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہمارے ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں “۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے ماحولیاتی نظام کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے قوم حقیقی معنوں میں بہادر جوانوں کی مقروض ہے ۔ اس موقع پر لیفٹنٹ گورنر نے انتظامیہ کی ترجیحات پر روشنی ڈالی ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” ہمہ جہت اقتصادی ترقی ہمارے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے تا کہ ہر شہری امن کے ماحول میں عزت اور وقار کی زندگی گزار سکے ۔ دیہی بنیادی ڈھانچے میں نئی تحرک کے نتیجے میں لوگوں کیلئے بہت زیادہ خوشحالی آئے گی ۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر نے پچھلے تین برسوں میں بہت آگے کا سفر طے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقی کے پہیے کو رواں دواں رکھا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ معاشرے کا کوئی بھی طبقہ پیچھے نہ رہ جائے ، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ترقی کے پسماندہ گروہوں کو فائدہ پہنچے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خوشحالی نوجوانوں کیلئے روشن مستقبل لائے ۔ “ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ دیہی معیشت کی بحالی کیلئے ہماری کوششوں کے نتائج واضح طور پر نظر آ رہے ہیں ، کسانوں کو بہتر قیمتیں مل رہی ہیں ، کمزور طبقے کیلئے سماجی تحفظ کے جال کو یقینی بنانے کیلئے بہت سی اسکیمیں لاگو کی گئی ہیں اور پی آر آئی کو دیہی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے بااختیار بنایا گیا ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی تیز رفتاری ، بہتر انفراسٹرکچر کی تخلیق ، عوامی خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کو ہموار کرنا ، تعلیمی اور صحت کی بہتر سہولیات اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی تجاویز کے ساتھ بڑھتے ہوئے صنعتی شعبے نے شاندار مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھی ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ بیک ٹو ولیج IV پروگرام کے دوران ہر پنچایت سے 15 نوجوانوں کو خود روز گار پیدا کرنے میں مدد کیلئے شناخت کرنے کی کوشش کی گئی ، 27000 منظوری کے خطوط جاری کئے گئے ہیں اور دسمبر کے آخر تک تمام منظوری کے خطوط جاری کر دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا ہے اور ضلع کی ترقی کیلئے زیادہ مالی اخراجات کو یقینی بنایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامع اور اعلیٰ اقتصادی ترقی کیلئے ہماری حکمت عملی کے حصے کے طور پر صحت ، تعلیم ، صنعت ، زراعت ، دستکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ ریاسی ضلع میں ترقیاتی منظر نامے پر بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال میں ضلع کیپیکس اسکیم کے تحت ریاسی میں 1012 پروجیکٹ مکمل کئے گئے تھے جبکہ اس سال کا ہدف 1500 سے زیادہ پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال ڈسٹرکٹ کیپیکس کے تحت ریاسی ضلع کو ترقیاتی کاموں کیلئے 1125 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے اور اس سال یہ رقم بڑھا کر 1183 کروڑ روپے کر دی گئی ہے ۔ پرم پوجیہ سنت شری بالک یوگیشور داس جی مہاراج نے اپنے خطاب میں پونی کو تیرتھ استھل کے طور پر ترقی دینے کے وژن کو شئیر کیا ۔ انہوں نے شہیدوں کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اتی وشنو مہا یگیہ سمیتی کی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی ۔ قبل ازیں لفٹینٹ گورنر نے پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ کیپٹن وکرم بترا کے والدین، ملک کی سلامتی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ اور ویر ناریس کو اعزاز سے نوازا ۔ لفٹینٹ گورنر نے یگیہ شالہ کا افتتاح بھی کیا اور شہید فوجیوں کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے بے لوث خدمات انجام دینے والے سابق فوجیوں اور تنظیموں کو مبارکباد دی ۔ مختلف قومی انضمام کے مقابلوں اور ریلیوں میں حصہ لینے والے طلباءکو بھی مبارکباد دی گئی ۔ پرم پوجیہ سنت شری بالک یوگیشور داس جی مہاراج پر ایک اشاعت بھی جاری کی گئی ۔ اس موقع پر برگیڈئیر ہرچرن سنگھ ، پی آر آئی اراکین ، سابق فوجی ، شہداءکے اہل خانہ ، ویر ناریس ، اتی وشنو مہایگیہ سمتی کے عہدیداران اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہری موجود تھے ۔ اے ڈی جی پی جموں ، ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈپٹی کمشنر ریاسی ، پولیس ، دفاع اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اتل ڈولو نے جموں میں بھیڑ پالنے کی تکنیکی ورکشاپ کا کیا افتتاح

Next Post

جموں کشمیر کے نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسائل مہیا کرنا سرکار کی ترجیح ۔ ایل جی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں کشمیر کے نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسائل مہیا کرنا سرکار کی ترجیح ۔ ایل جی

جموں کشمیر کے نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسائل مہیا کرنا سرکار کی ترجیح ۔ ایل جی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS