Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

آلوک کمار نے نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کیلئے ” منزلیں 2.0“کیرئیر گائیڈنس پورٹل کی نقاب کشائی کی

by Indian Times
08/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

آلوک کمار نے نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کیلئے ” منزلیں 2.0“کیرئیر گائیڈنس پورٹل کی نقاب کشائی کی

جموں     انفو     پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم آلوک کمار نے جموں میں منعقدہ ایک تقریب میں ممتاز جموں وکشمیر کیرئیر گائیڈنس پورٹل ’منزلیں 2.0“ کا آغاز کیا ۔ سرکاری سکولوں میں نویں سے بارہویںجماعت کے طلباءکو کیرئیر کی رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ” منزلیں“کے عنوان سے کیرئیر پورٹل یونیسف اِنڈیا کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ صوبہ جموں میں www.jkcareerportal.org منفرد آدھار شیلا آئی ڈیز اور صوبہ کشمیر میں ایل ایم ایس آئی ڈیز کے ذریعے نویں سے بارہویں جماعت تک کے سرکاری سکولوں کے تمام طلباءکے لئے قابل رسائی ہے۔یہ پورٹل طلباءکو 555 سے زیادہ کیرئیر ، 21,000 کالجز ، 16ممالک میں 2,62,000 پروگرامز اور 1,150 داخلہ اِمتحانات ، پیشہ ورانہ کورسز اور 1,120 سکالر شپس کی تلاش میں مدد فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے آلوک کمار نے طلباءکے فائدے کے لئے اِس پورٹل کو تیار کرنے کے لئے یونیسف اِنڈیا کا شکریہ اَدا کیا او راُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پورٹل طلباءکو کیر ئیر کے مختلف کورسز تک رَسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا اور وہ اَپنی خواہشات ، دلچسپی اور اہلیت کے مطابق اَپنے کیرئیر کا راستہ منتخب کرسکتے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ٹیچر کونسلروں سے کہا کہ وہ طلباءکو پورٹل کے ذریعے اِس کے فوائد حاصل کرنے میں مدد کریں۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما نے اَپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ این اِی پی ۔2020 طلباءکی بروقت کیرئیر گائیڈنس پر بھی زور دیتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پورٹل ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی کوششوں کی تکمیل کرے گا تاکہ طلباءکو حقیقی اہداف طے کر کے ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کیر ئیر گائیدنس فراہم کی جاسکے۔یونیسف کے ماہر تعلیم دانش عزیز نے منزلیں کیرئیر پورٹل 2.0 کے بارے میںمعلومات فراہم کیں۔طلباءاور اساتذہ نے سکولوں میں مشاورتی اقدامات کے حوالے سے اپنی قیمتی آراءشیئر کیں۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ کونسلنگ کوآرڈی نیٹروں، ڈسٹرکٹ کونسلروں، زونل کونسلنگ کوآرڈی نیٹروں، ٹیلی کونسلروں، فیکلٹی کونسلر، کونسلنگ سیل ڈی ایس اِی جے کے ٹیم ممبران کو کونسلنگ اقدامات میں ان کے گراں قدر تعاون پر مبارک باد دی گئی۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار، ہیڈ آئی آئی ای ڈی سی این آئی ٹی سری نگرڈاکٹر سجاد پرویز، جوائنٹ ڈائریکٹر (جے ایس کے)صباح مہتا، ، فیلڈ سروسز کی چیف، یونیسیف انڈیامونیکا بھنڈاری، محترمہ جالپا رتنا،پرنسپل پولی ٹیکنک کالج اِنجینئر ارون بنگوترا، ، چیف اکاو¿نٹس آفیسرڈی ایس اِی جے سورج سنگھ راٹھور، چیف ایجوکیشن آفیسر جموں موجود تھے۔اِس تقریب کااِنعقاد کونسلنگ سیل ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے آئی آئی ڈی اِی سی این آئی ٹی سری نگر کے موو بی یانڈ اَپ سٹارٹ کے اشتراک سے کیا تھا اور اس کی کوآرڈی نیشن کے فرائض ڈاکٹر الکا شرما نے اَنجام دی تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر راگھو لنگر نے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے سلام آباد اُوڑی کا کیادورہ

Next Post

چیف جسٹس علی محمد ماگرے کی سبکدوشی پر فل کورٹ ریفرنس کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف جسٹس علی محمد ماگرے کی سبکدوشی پر فل کورٹ ریفرنس کا اِنعقاد

چیف جسٹس علی محمد ماگرے کی سبکدوشی پر فل کورٹ ریفرنس کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS