Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دہشت گردی اور مذکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے / لیفٹنٹ گورنر سنہا

by Indian Times
14/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دہشت گردی اور مذکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے / لیفٹنٹ گورنر سنہا

سرینگر13/دسمبر/ سی این آئی/ جموں کشمیر میں ”ملی ٹنسی اور بات چیت “ایک ساتھ ممکن نہیں ہے کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسی ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس وقت تک بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جب تک وہ ملی ٹنسی کی حمایت بند نہیں کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حمایت یافتہ ملی ٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ملی ٹنسی بند ہونے تک پاکستان کے ساتھ بات چیت کا کوئی سوال ہی نہیں ہے اور اس سلسلے میںمرکزی سرکا ر کی پالیسی واضح ہے ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی اور بعض اوقات نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت کچھ سیاسی لیڈران کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان سے بات چیت کا مطالبہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی سے کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں لیکن گزشتہ تین سالوں کے دوران ملی ٹنٹوں اور علیحدگی پسندوں اور ان کی قیادت کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کی کوششیں جاری ہیں۔ملی ٹنسی ،علیحدگی پسندی اور ان کے ماحولیاتی نظام کی باقیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔ ہماری کوششیں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کی آخری علامت کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملی ٹنسی کی مالی معاونت اور بھرتیوں پر قابو پا لیا گیا ہے، سنہا نے کہا کہ ملی ٹنٹ تنظیموں اور ان کے سرپرستوں کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی گئی ہے۔منوج سنہا نے کہا ”اس سے پہلے بھی، عام آدمی چاہتا تھا کہ صورتحال بدل جائے لیکن اسے جان بوجھ کر جاری رہنے دیا گیا۔ لیکن اب وہ دن گئے جب وادی میں پتھراو¿ کیا جاتا تھا۔ پڑوسی کی کال پر ہرتال منائی گئی اور اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں۔ اب، عام آدمی روزی روٹی کما رہا ہے“۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندوں نے نہ صرف کشمیر کے عام آدمی کو گمراہ کیا بلکہ انہیں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے توپ کے چارے کے طور پر استعمال کیا۔ جب کہ ان کے (علیحدگی پسندوں کے) اپنے بچوں نے نئی دہلی، ممبئی اور یہاں تک کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کی، وہ غریب اور عام آدمی تھا جو مارا گیا اور اسے اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس عمل میں، بہت سی جانیں ضائع ہوئیں۔ ”کشمیری پنڈت بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس سب کا فائدہ کس کو ہوا؟ علیحدگی پسندوں کے صرف چند خاندانوں کو فائدہ ہوا جبکہ باقی لوگوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم، وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو تاریخی فیصلے لیے جس کے نتیجے میں حالات میں تبدیلی آئی“۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی فیصلوں پر قوم وزیراعظم کی مقروض رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر کے لوگ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونا چاہتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

 کوئی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا:امت شاہ

Next Post

ہمارے بہادر فوجیوں نے چینی فوج کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ہمارے بہادر فوجیوں نے چینی فوج کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ وزیر اعظم مودی

ہمارے بہادر فوجیوں نے چینی فوج کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS