ڈی سی اننت ناگ نے ایس این سی سروے کا کیاآغاز
اننت ناگ انفو ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ڈاک بنگلہ کھنہ بل سے ضلع کے سب نیشنل سرٹیفکیشن ( ایس این سی ) سروے کے لئے ٹیموں کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ضلع نے ٹی بی کے واقعات میں کمی کے حوالے سے نمایاں کارکردگی دِکھا ئی تھی ۔اُنہوں نے سروے میں شامل فیلڈ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ معیاری ڈیٹا کیپ چیرنگ پر زور دیں اور سائنٹفک سمپلنگ لینے کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع بھر ایک تصویر قائم کی جاسکے۔ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ ضلع میں ٹی بی کے واقعات کو کم کرنے کے لئے بیداری پروگرام جاری رہیں گے۔ضلع تپ دق آفیسر اننت ناگ ڈاکٹر سیّد فہیم عالم نے کہا کہ کل 10ٹیموں کو الگ الگ دیہات الاٹ کئے گئے ہیں جنہیں سینٹرل ٹی بی ڈویژن نے منتخب کیا ہے ۔ اِس ماہ کے آخیر تک سروے کو مکمل ہونے کی اُمید ہے اور اس میں کم از کم 10,000گھرانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایم وائی زگو ، ڈسٹرکٹ تپ دق آفیسر اننت ناگ ڈاکٹر سیّد فہیم عالم ،ایس این سی سروے ٹیم این ٹی اِی پی کا عملہ بھی موجود تھے۔






