Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر بٹھناگرجموں میں 10 روزہ نمائش ” گاندھی شلپ بازار “ کا کیا افتتاح

by Indian Times
25/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر بٹھناگر مءجموں میں 10 روزہ نمائش ” گاندھی شلپ بازار “ کا کیا افتتاح
جموں      انفو     لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے باہو پلازہ گاندھی نگر میں شاندار دستکاری کی 10 روزہ نمائش اور فروخت ” گاندھی شلپ بازار “ کا افتتاح کیا ۔ نمائش کا اہتمام دیہی آرٹیسن ویلفئیر سوسائٹی نے کیا ہے اور اس کی سرپرستی ڈیولپمنٹ کمشنر دستکاری ، وزارت ٹیکسٹائل حکومت ہند نے کی ہے ۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ یہ شلپ بازار جموں میں منعقد ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے اور اس لئے یہ ہندوستان بھر کے دیہی کاریگروں کو عام لوگوں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش کاریگروںکی معاشی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو گی ۔ مشیر نے مزید کہا کہ دستکاری ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کا حصہ ہے اور ہماری صدیوں پرانی روایات اور اقدار کی عکاسی کرتی ہے جس کی وجہ سے ہمارا ملک دُنیا بھر میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ ووکل فار لوکل “ اور ’ آتم نربھر بھارت ‘ کے وژن کی عکاسی کرتی ہے ۔ دستکاری کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت کی مختلف سرکاری مداخلتوں کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ جموں و کشمیر کے کاریگروں کو ہنر مند بنانے کیلئے مختلف تقریبات اور تربیتی کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاریگروں کو ڈیزائن ، مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ مطلوبہ ہنر اور تکنیک کے حصول میں مدد کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر مشیر بٹھناگر نے اس نمائش میں حصہ لینے کیلئے ہندوستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے کاریگروں کی بھی تعریف کی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ڈیولپمنٹ کمشنر دستکاری دفتر جموں و کشمیر امبیکا سمبیال نے اپنے خطاب میں دستکاری کی مرکزی وزارت کی طرف سے دستکاریوں کی ترقی کیلئے شروع کئے گئے ہینڈ ہولڈنگ اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ نمائش کے منتظم راجیو پنڈتا نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں 10 روزہ نمائش کے وسیع خاکے کے بارے میں ایک مختصر خاکہ پیش کیا اور کہا کہ اس تقریب میں ملک بھر سے تقریباً 100 کاریگر حصہ لے رہے ہیں ۔ مشیر نے کاریگروں کے مختلف اسٹالز کا بھی معائینہ کیا اور ان کے دستکاری اور تکنیک کے بارے میں ان سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹ کارپوریشن جے اینڈ کے ، جوائینٹ ڈائریکٹر سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن ، افسران ، بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور کاریگر بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی عوام کو کرسمس کی مبارکباد دی

Next Post

 شمالی کشمیرمیں منشیات اسمگلنگ کاقلع قمع کرنے کی مہم

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 شمالی کشمیرمیں منشیات اسمگلنگ کاقلع قمع کرنے کی مہم

 شمالی کشمیرمیں منشیات اسمگلنگ کاقلع قمع کرنے کی مہم

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS