Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر کی شہریوں سے براہِ راست بات چیت

by Indian Times
28/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر کی شہریوں سے براہِ راست بات چیت

 


جموں/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ” ایل جی ملاقات “ براہِ راست عوامی شکایات کی سماعت کے پروگرام میں لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے مناسب اَزالے کے لئے ہدایات جاری کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ ترقیاتی کمشنروں ، اعلیٰ اَفسران سے جے کے گرام پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات طلب کیں اور شفاف اور مو¿ثر اَنداز میں شکایات کا فوری اَزالہ کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا ،” لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے اور بروقت مسائل کو حل کرنے کے لئے شکایات کے اَزالے کے طریقہ کار کو ٹیکنالوجی کی مدد سے مسلسل اَپ گریڈ کیا جانا چاہیے۔ ہم بہت تسلی بخش نتائج حاصل کر رہے ہیں اور شہریوں کو مساوی طور پر آسانی سے ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے پوری لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔“لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ایڈمنسٹریشن سیکرٹریوں اور ضلع ترقیاتی کمشنرں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام آن لائن خدمات مو¿ثر طریقے سے چل رہی ہیں اور خدمات کے فوائد عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا،” ہمیں کسی بھی وقت کہیں بھی بغیر کسی رُکاوٹ کے معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے اِی ۔ گورننس کی صلاحیت کو بروئے کار لانا چاہیے۔سینئر اَفسران کو بھی چاہیے کہ وہ شکایات کے بروقت نمٹانے کو یقینی بنائیںاور نوڈل اَفسران شکایات کے نمٹانے کی سختی سے نگرانی کریں ۔“لیفٹیننٹ گورنر نے بانڈی پورہ کے یاور محی الدین کی ان کے بیٹے کے حق میں تعلیمی اِمداد کی منظوری سے متعلق شکایت پر سکول او راعلیٰ تعلیم محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اہل اِستفادہ کنندہ تعلیمی اِمداد کے فوائد سے محروم نہ رہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈوڈہ کے گاو¿ں ترانکھل میں سکول کی نامکمل عمارت سے متعلق ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے سفیان احمد کی شکایت کو دور کرتے ہوئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ باقی ماندہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ٹرانسفارمر وں کی تنصیب کے حوالے سے گلاد مینڈھر پونچھ کے بشیر احمد کی شکایات پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو اِس مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” حکومتی سکیموں او رمحکموں کو شہریوں کو درکا ر تمام خدمات بغیر کسی رُکاوٹ اور پریشانی کے فراہم کرنے کے لئے جواب دہ ہونا چاہیے۔“سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے چیئر کو جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پر موصول ہونے والی شکایات کی پیش رفت اور صورتحال کے بارے میںجانکاری دی۔بات چیت پروگرام کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، اِنتظامی سیکرٹریز ،صوبائی کمشنران ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر او رعملی طور پر موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نوجوانوں کی ہنرمندی بے روزگاری سے نمٹنے کی کلید / ڈاکٹر مہتا

Next Post

ڈی سی کولگام نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی کولگام نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

ڈی سی کولگام نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS